میڈن ہیڈ،ملک طاہرکے بیٹے کی رسم مہندی کی تقریب سیاسی اجتماع میں بدل گئی
  14  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

میڈن ہیڈ (رپورٹ :اورنگزیب چوہدری )برطانوی وزیر اعظم کے آبائی حلقہ انتخاب میڈن ہیڈ کی ممتاز کاروباری شخصیت ملک طاہر کے بیٹے کی شادی کی رسم مہندی کی تقریب ان کے آبائی گھر زمان ہائوس میڈن ہیڈ (بیرے )میں سیاسی اجتماع میں بدل گئی تقریب میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف آزاد کشمیر کے سابق سینئر وزیر و موجودہ اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری یاسین سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری اشرف سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کوٹلی آزاد کشمیر چوہدری الیاس ملک وحید اعظم اعوان جرنلسٹ اورنگزیب چوہدری چوہدری طفیل بوکن اور دیگر سینکڑوں افراد سمیت کمیونٹی راہنمائوں عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب آمد کے موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری یاسین سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری اشرف کا ڈھول کی تھاپ پر ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا گیا میزبان ملک طاہر نے اپنی دیگر فیملی کے ہمراہ استقبال کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved