عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کیلئے موثرکرداراداکریں،راجہ آفتاب
  14  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

لو ٹن(کا مر ا ن عا بد ) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے تحریک آزادی ونگ کے چیئرمین اور پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن سید حسین شہیدسرور ایڈوکیٹ نے گذشتہ روزوزیراعظم آزاد کشمیرکے سابق مشیرراجہ آفتاب اکرم ایڈوکیٹ کے اعزازمیں اپنی رہائشگاہ کاغان ہائوس لوٹن پر استقبالیہ دیا۔ اس دوران انجینئرراجہ ذوالقرنین اکرم خان، شبیرحسین ملک، راجہ یعقوب خان، راجہ خرم خان، راجہ نویدآفتاب و دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔ اس موقع پر آزادکشمیرکے موجودہ سیاسی حالات کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرکی گھمبیرصورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ سید حسین شہید سرورنے کہاکہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہاکردی ہے۔ پرامن مظاہرین کو بے دردی سے نشانہ بنایاجارہاہے۔ بھارتی حکومت نے کشمیریوں سے احتجاج کرنے کاحق بھی چھین لیاہے۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران متعدد نوجوان بھارتی ظلم و ستم کا شکارہوچکے ہیں۔حالیہ رپورٹوں کے مطابق، بھارتی فوج کے ہاتھوں کئی شہادتیں ہوئی ہیں اورشہید ہونے والوں میں زیادہ ترنوجوان ہیں۔ سری نگرسمیت وادی کے کئی علاقوں میں حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔ ہم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و ستم کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اوروادی میں رہنے والے اپنے بہادر بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے ان کاحق خودارادیت چھین نہیں سکتی ۔ وہ اپنا یہ حق لے کررہیں گے۔ راجہ آفتاب اکرم نے بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر سخت تشویش ظاہرکی اور کہاکہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو رکوائے۔ عالمی طاقتوں کا فرض بنتاہے کہ مسئلہ کشمیرکے پرامن حل میں اپنا موثر کرداراداکریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved