بانقاب عورت کو بس میں بٹھانے سے انکار، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ
  14  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
برلن (اے پی پی) جرمنی میں حجاب والی خاتون مسافر کو پبلک بس میں بٹھانے سے انکار کرنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس مقدمے میں بس ڈرائیور کو دس ہزار یورو تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے ایک قصبے لیئر میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متعلقہ ڈرائیور نے اس خاتون مسافر کو اپنی بس میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے متعدد مرتبہ انکار کر دیا تھا۔ ایمڈن شہر کی مقامی انتظامیہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کئی بار پیش آنے والے اس واقعے کے باعث متعلقہ بس کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق مقدمے کی سماعت کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن عدالت بس ڈرائیور کو دس ہزار یورو تک جرمانے کی سزا سنا سکتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved