افغانستان کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہو جائے گا،روسی صدر
  14  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہو جائے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے افغانستان میں بحران کے شدّت اختیار کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس کو امید ہے کہ افغانستان میں بحران کے حل کے لئے تعطل ختم کرنے کے لئے فوجی روانہ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔روس کے صدر نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ تاجکستان میں تعینات روسی فوجیوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ولادی میر پیوٹن نے افغانستان کے آئین کو تسلیم کئے جانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں مسلح گروہوں کو غیرمسلح کرنے اور قومی آشتی کی ضرورت پر تاکید کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved