گرین پالمزمنصوبہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئے انتہائی پرکشش آفرزلایاہے،شاذل امتیاز
  14  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
لندن(مبین چوہدری)گوادر کے حوالے سے صرف پاکستان نہیں بلکہ اردگرد کے ممالک کی نظریں یہاں سرمایہ کاری کی بے انتہا شرح نمو پر ہیں، ہمارا دوست ہمسایہ ملک چین آج یہاں پچپن بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بخوشی کررہا ہے یقینی طور پر دنیا سوچنے پر مجبور ہے کہ گوادر میں آج کی ہوئی سرمایہ کاری آئندہ آنے والے سالوں میں کہاں پہنچ جائے گی یہی وجہ ہے کہ یورپ سمیت دنیا بھر سے سرمایہ کار یہاں رقم لگانے پر آمادہ ہیں، رفیع گروپ نے اپنی ساکھ کی بدولت گوادر میں عوامی خدمت کا جو منصوبہ گرین پالمز کے نام سے شروع کیا ہے اللہ کے فضل سے اسے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور ہم مستقبل کے اس کامیاب ترین منصوبے میں اوورسیز پاکستانیوں کی شمولیت کیلئے آج برطانیہ میں اوصاف کے زیراہتمام ہونے والے پاکستان پراپرٹی شو میں عوام کو انتہائی کم قیمت میں آسان اقساط پر سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے کیلئے موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رفیع گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاذل امتیاز رفیع نے لندن میں اوصاف سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ ٨٧٩١ سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں عوام کو صاف اور شفاف منصوبے فراہم کرنے والے گروپ کے نوجوان ایم ڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو رفیع گروپ اعتماد کی نشانی کے طور پر سرفہرست ہے لیکن اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ ماضی میں جو کچھ انکی زمینوں اور جائیدادوں کیساتھ ہوا اسکی نفی کرنے اور انکا اعتماد بحال کرنے کیلئے اعلی سطحی وفد بذات خود پندرہ اور سولہ اپریل کو ایونٹ سٹی مانچسٹر میں موجود ہوگا اور پاکستان سے محبت رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو باور کرائے گا کہ گوادر میں سرمایہ کاری انکے لیئے کس قدر اہم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاذل امتیاز رفیع کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ میں کئی دہائیوں کے تجربے کا حامل اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا منظور شدہ رفیع گروپ کا منصوبہ گرین پالمز اتنی پرکشش آفرز کیساتھ آیا ہے کہ شائد اوورسیز پاکستانیوں کو اسکا یقین نہ آئے، انکا کہنا تھا کہ رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کا پے منٹ پلان تین سالوں کی آسان اقساط پر محیط کردیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی ترقی یافتہ ممالک کے باسی ہونے کے ناطے بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں کہ آج قسطوں میں کم از کم ڈھائی ہزار پائونڈز سالانہ کے حساب سے سرمایہ کاری کرکے کوئی بھی اوورسیز پاکستانی تین سال میں گوادر جیسے منصوبے میں اپنے پلاٹ کا مالک بن سکتا ہے، رفیع گروپ انکی سہولت کیلئے برطانیہ میں ہی اچھی ساکھ کے نمائندے تعینات کر رہا ہے جنکے توسط سے اس خواب کی تعبیر ممکن ہوسکے گی۔گوادر کی اہمیت کے حوالے سے رفیع گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سی پیک چین سے گوادر تک تجارتی روٹ اس مہارت سے تیار کررہا ہے کہ یہاں سات لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، وزیر اعظم پاکستان کے گوادر پورٹ کے افتتاح کے بعد سے گذشتہ سال سے یہ بندر گاہ آپریشنل ہوچکی ہے۔ گرین پالمز ہائوسنگ منصوبے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ یہ اسکیم مکران کوسٹل ہائی وے سے متصل ہے اور زیرو پوائنٹ سے محض سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس میں فراہم کی جانے والی سہولیات میں سوئمنگ پول، ٹینس کورٹ، اسنوکت ٹیبلز، بچوں کے تفریحی جھولے، سوانا، جیمنیزیم، سکواش کورٹ، مساجد، پارکس، چوبیس گھنٹے سکیورٹی اور بجلی کی سہولت شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قریب چالیس سالہ تجربے کے حامل رفیع گروپ کے گوادر میں منصوبے گرین پالمز کو دوسری تمام اسکیموں پر اس لیئے فوقیت حاصل ہے کہ وہ ماضی میں کئی منصوبے کامیابی سے متعارف کراچکے ہیں۔ اس گروپ کے اپنے معروف آرکیٹیکٹ اور ٹایون پلانر ہیں اور سب سے بڑھ کر اسکے چیئر مین امتیاز رفیع بٹ کا نام رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ اس گروپ نے اپنے کام اور کیئے گئے وعدوں کی بدولت اپنے کرم فرمائوں کا دل جیتا ہے اور گروپ کو اسی پر فخر ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved