حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان پرآزادکشمیرکے لیڈروں کوآئینہ دکھادیا،رضی شاہ
  14  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

سلا ئو ( پ ر )کشمیر بنے گا پاکستان کے نائب صدر سید رضی شاہ مجلس شوریٰ کے ممبر ناصر حسین نے گلگت بلتستان کے عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کو گلگت بلتستان پر آزاد کشمیر کے چندلیڈروںکے موقف کو لغو قرار دینے پر اُنہیں زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے حقائق کی روشنی میں بات کر کے بھارتی جنتا پارٹی کی زبان بولنے والوں کو آئینہ دکھایا تو ان کوگلاب سنگھ یاد آ گیا بعض افراد کے اصل چہرے بے نقاب ہو رہے ہیںاور مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے گلگت بلتستان کا ڈرامہ رچا رہے ہیں حالانکہ پیپلز پارٹی کے دور میں جب گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دئیے گئے یہ خود اُس کا حصہ تھے پیپلز پارٹی سے فارغ ہونے کے بعدیہ منفی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام تو پاکستانی پرچم کو تھامے قربانیاں دے رہے ہیںجبکہ چوریاں کھانے والے مجنوں نما افراد مفت میں بھارتی ایجنٹ بنے ہوئے ہیں اور تپسی تے ٹھس کرسی جیسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں لیکن آزاد کشمیر کے محب وطن اور سنجیدہ حلقے ایسے افراد کی چالوں کو نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے راستے میں ان کو رکاوٹ قرار دیتے ہیںایسے افراد سندھ 'بلوچستان'پنجاب'خیبر پختونخواہ'گلگت بلتستان'اور صوبہ کشمیر کے عوام میں نفرتیں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں عوام کے مسترد کردہ ایسے افراد ماضی میں بھی ناکام ہوئے ہیں آزاد کشمیر کے محب وطن عوام آئندہ بھی ان کی خبر گیری کے لئے تیار بیٹھے ہیں اور اپنے بزرگوں چوہدری غلام عباس'کے ایچ خورشید'سردار ابراہیم'سردار عبداقیوم'چوہدری نور حسین کے قول کشمیر بنے گا پاکستان کی لاج رکھنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم ایسے دوستوں کو خبر دار کرتے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان پربیان بازی کرنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے پاکستان کے ساتھ محبت اورایثار سے ہی سبق حاصل کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved