نوازشریف نے بھارتی دبائومستردکردیا،رانابشارت،اقبال
  14  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

بر سٹل ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے سینئر نائب صد ر رانا بشارت علی خاں اورسیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے بھارتی دبائومستردکردیا۔پاکستان میں بیرونی مداخلت اورجارحیت کیخلاف دفاعی محاذ اورسفارتی سطح پر سخت ترین اقدام کیاجائے گا۔منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف اورپاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاویدباجوہ ایک پیج پرہیں۔ملزم کوعدل وانصاف کی روشنی میں سزاسنائی گئی،بھارت کی منتخب قیادت کالب ولہجہ سفارتی آداب اورسیاسی نصاب کے منافی ہے،پڑوسی ملک پاکستان کوانڈراسٹیمیٹ کرنے کی حماقت نہ کرے۔پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کاطوطی بولتا ہے،پاکستان جارحانہ عزائم رکھتا ہے اورنہ دشمن کوجارحیت کی اجازت دیں گے۔کلبھوشن یادیو کے قانونی فیصلے پربھارت کے ضرورت سے زیادہ ری ایکشن نے گرفتارجاسوس کی مجرمانہ سرگرمیوں پرمہرتصدیق ثبت کردی ۔پاکستان کی سا لمیت کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کوہرصورت کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک ا خبا ر ی بیان میں کیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ ریاست دشمن عناصر کسی نرمی کے مستحق نہیں ۔کلبھوشن یادیو سے اظہاریکجہتی کرکے بھارت نے اپنے گناہوں کومان لیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے ۔پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی سے کلبھوشن یادیو کی سزامیں کسی قسم کی کوئی تبدیلی خارج ازامکان ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved