ملک دشمنوں کوانجام تک پہنچایاجائے،مفتی فضل احمد
  14  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم، کیو،ایم نے حالات خر اب کیے ہیں آصف علی زرداری اور الطاف حسین کاگٹھ جوڑ اب کھل کر سامنے آگیا ہے کہ کراچی میں یہ دونوں جماعتیں دہشت گردی میں ملوث ہیں صولت مرزا اور عزیر بلوچ نے سارا کچھ اگل دیا ہے اور ملک توڑنے کی یہ ایک بڑی گہری سازش ہے عزیر بلوچ جب فوجی عدالت میں پیش ہوں گے تو سب کچھ بتا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی دہشت گردی کا اڈہ بن چکا ہے فوج کو اگر پہلے فری ہینڈ دیا جاتا تو قتل عام کو روکا جاسکتا ہے تھا پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے دور حکومت میں دہشت گرد مضبوط ہو ئے بھارتی ایجنٹوں کو پناہ دی گئی جن لوگوں کے غائب ہونے کا شور کیا جاتا ہے وہ درحقیت بھارت میں ٹرینگ کے لینے چلے جاتے ہیں اور اور ان کے اغوا کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے پاکستانی میڈیا نے جس طرح ان ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے جرات کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ کراچی میں فوجی آپریشن کے بعد دہشت گرد ملک کے دیگر حصوں میں بھی پھیل گئے ہیں فوج کو ایسے ملک دشمن عناصر کو فوجی عدالتوں میں پیش کر کے اپنے انجام تک پہنچایا جائے ان کے لیے کوئی رحم کی گنجائش نہیں ہے ماڈل ٹائون کا مقدمہ بھی فوجی عدالتوں میں پیش کیا جائے اس سے اصل مجرموں کو سامنے لانے میں مدد ملے گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی حکمران اور سیاست دان کرتے ہیں کرپشن کی دولت کو ان مقاصد پر خرچ کیا جاتا ہے اور الیکشن میں بھی یہی پیسہ خرچ کر کے عوام کو خوف زدہ کر کے اقتدار حاصل کیا جاتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved