اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق،اسمبلیوں میں نمائندگی ملنی چاہیے،رضاہارون
  14  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(پ ر) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نہ صرف ووٹ کا حق ملنا چاہئے بلکہ تمام اسمبلیوں میں ان کی نمائندگی بھی یقینی بنانی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار وہ بریڈ فورڈ میں پاک سرزمین پارٹی بریڈ فورڈ برانچ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے کر رہے تھے۔ رضا ہارون نے مزید کہا برھان وانی کی شہادت نے کشمیر کی آزادی کو ایک نئی جلا بخشی ہے۔ کشمیری آزادی کے لئے بے پناہ قربانیاںدے رہے ہیں اور کشمیر کا کوئی بھی پائیدار حل کشمیریوں کے بغیر ممکن نہیں۔ بھارت یہ جان لے کشمیر کشمیریوں کا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستان کو بنے 40سال کا عرصہ بیت گیا۔ آئین پاکستان یہ ضمانت دیتا ہے ہر شہری کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست یہ ذمہ داری پوری کرنے سے قاصر ہے کیوں؟ انہوں نے آئین کی شقوں 32,37,38 اور 40(الف) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا بلدیاتی اداروں کا فروغ، معاشرتی انصاف کا فروغ اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ، عوام کی معاشی اور معاشرتی فلاح و بہبود کا فروغ اور نظم و نسق حکومت کی مرکزیت دور کرے گی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے مرکزی حکومت اور صوبائی حکومتیں عوام کو ان کا بنیادی حق دینا ہی نہیں چاہتیں۔ سپریم کورٹ حکم دیتی ہے تو بلدیاتی الیکشن کروائے جاتے ہیں اور بلدیاتی اداروں کو بے اختیار کرکے کوئی بھی یہ سمجھتا ہے کہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ نادان ہیں۔ پاکستان کی عوام کی اکثریت صاف پینے کے پانی سے محروم ہے اوورسیز میں بسنے والے پاکستانی خوش نصیب ہیں کہ جب چاہیں نلکا کھولیں تو پانی میسر ہے پاکستان میں پانی کسی لکژری سے کم نہیں مگر پاکستان کے حکمرانوں کی پرائیرٹی کچھ اور ہیں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال صدر انیس قائم خانی اور دیگر قائدین عوام کے ساتھ 6 اپریل سے عوام کی بنیادی حقوق کیلئے سخت تپتی گرمی میں پریس کلب کراچی میں دن رات فیملی کے ساتھ دھرنا دئیے بیٹھے ہیں کہ کسی بھی طرح عوام کو ریلیف مل سکے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر نظر آتی ہیں عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے میں کوئی آثار نظر آتے دکھائی نہیں دئیے جارہے کیونکہ وہ عوام کی کلاس میں سے نہیں پاک سرزمین پارٹی عوام کی پارٹی ہے اور عوام کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے جب تک عوام کو ریلیف ملتا نظر نہیں آئے گا۔ بریڈ فورڈ جلسے سے پاک سرزمین پارٹی کے یو کے صدر چوہدری الطاف شاہد جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر سینئر نائب صدر مرزا خلیل اللہ، ڈاکٹر سرور، فرحان راجہ، نائب صدر جاوید حسین، جوائنٹ سیکرٹری عمران خان، بریڈ فورڈ پی ایس پی صدر کاشان جیلانی،سینئر نائب صدر، چوہدری ندیم، نائب صدر راجہ طارق محمود نائب صدور شاہد احمد، سید جنید شاہ، انفارمیشن سیکرٹری وقاص احمد، ممبران، علی خان، عثمان احمد، خان محمد خان، نعیم الحق، اویس خان لیڈیز آرگنائز لیڈز اینڈ بریڈ فورڈ شاہین بیگ، محمد قیصر عطا پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کی نائب صدارت چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والی محترمہ حمیرا حقانی، محترمہ زبیدہ خانم اور پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے نائب صدر خواجہ یونس کے علاوہ بریڈ فورڈ ایشین ریڈیو کے ڈائریکٹر سید حسن شاہ نے بھی خطاب کیا۔ پروگرامز کی نظامت مرزا فیصل محمود جو پاک سرزمین پارٹی برمنگھم کے صدر اور پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی میڈیا ترجمان مرزا فیصل محمود نے کی جسے حاضرین محفل نے بے حد سراہا۔ مرزا فیصل محمود نے کہا کراچی میں امن کے لئے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صحافیوں کا لہو بھی شامل ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر تمام حقائق عوام تک پہنچاتے ہیں اور ولی خان بابر(صحافی) سے نہ ختم ہونے والی داستان اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کہا پانامہ کیس کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے ہر غیور پاکستانی یہ سمجھتا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ کیا ہونا چاہئے چند سکوں کی کرپشن کرنے والا جیل میں سڑ سڑ کے مرجائے اور بڑی کرپشن کرنے والا پلی بارگیننگ کرکے چھٹ جائے ایسا ہو نہیں سکتا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved