انٹرنیشنل لائرزکلب اورمجتبیٰ الیون کے درمیان کرکٹ میچ لندن میں ہوگا
  14  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
لندن(پ ر) انٹرنیشنل لائرز کلب یو کے اور مجتبیٰ الیون کے درمیان کرکٹ کا دوستانہ میچ اتوار کو لنڈن میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھرپور حصہ لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار نائب کپتان مجتبیٰ الیون عرفان الحق اور نائب کپتان لائرز کلب یو کے رضوان سلہریا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ کا مقصد آپس میں مل جل کر رہنا اور کھیلوں کو فروغ دیناہے۔ اس موقع پر ایک دوسروں سے مل بیٹھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اور تفریح فراہم کرنا ہے۔ لائرز کلب کے چیئرمین شفاعت سندھو نے کہا کہ اب ہم نے اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھنا ہے اور ایک دوسرے سے مل کر رہنے کا اس سے بہتر موقع کوئی نہیں ہوسکتا۔ مجتبیٰ الیون کے ہیڈ کوچ چوہدری صابر اقبال نے کہا کہ ہمارے تمام کھلاری مکمل پرجوش ہیں اور ہم مثالی کھیل پیش کریں گے۔ لائرز الیون کے کھلاڑیوں میں انجم بلال کپتان، رضوان سلہریا نائب کپتان، تبریز عورہ ایڈووکیٹ، خواجہ فیصل اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں جبکہ مجتبیٰ الیون کے کھلاڑیوں میں مجتبیٰ علی شاہ کپتان عرفان الحق وائس کپتان، ذیشان قاسم، یاسر بوبی، ملک عمر، فیصل شیخ اور فواد خان شامل ہیں۔ دونوں ٹیمیں مکمل پرجوش ہیں۔ میڈیا سمیت تمام کمیونٹی رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے۔ کھیل کے اختتام پر انعامات کے ساتھ ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ لائرز کلب نے تمام مہمانوں کے لئے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved