پاکستانی عدلیہ کے وفد کاترک وزارت انصاف،جوڈیشل اکیڈمی کادورہ
  14  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ(اوصا ف نیوز )پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی جوڈیشل وفد 12 سے 15 اپریل تک ترکی کے دورے پر آیا ہوا ہے جو ترک حکام اور اپنے ہم منصب افسران کے ساتھ ملاقاتوں اور وسیع نوعیت کی بریفنگز میں حصہ لے چکا ہے۔ وفد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی شریعہ اکیڈمی کے 58 ویں شریعہ کورس کے 12 شرکاء اور فیکلٹی کے ایک رکن کے علاوہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل اور دو فیکلٹی ارکان شامل ہیں۔ دورے کا مقصد انصاف کی فراہمی میں ترک تجربات سے سیکھنا اور دونوں ملکوں کے عدالتی نظاموں سے متعلق تجربات کا تبادلہ ہے جس سے عدالتی تربیت کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ انقرہ میں اپنے قیام کے دوران وفد کو جوڈیشل اکیڈمی میں ترک عدالتی نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں وفد نے کورٹ آف سیسیشن اور وزارت انصاف کا دورہ کیا۔ وفد نے ٹرکش جوڈیشل اکیڈمی کے صدر سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیالات کیا۔ دونوں اطراف سے باہمی تبادلوں کو بڑھانے اور عدالتی تربیت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو وسیع بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے انقرہ کے پاکستانی سفارتخانہ میں وفد کا استقبال کیا۔ وفد کو پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ کثیر رخی تعلق پر بریفنگ دی گئی۔ پاکستانی سفیر نے خاص طور پر سیاسی، معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری، دفاعی، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں دوطرفہ تعلق میں مزید بہتری پر روشنی ڈالی۔ وفد نے کونیا کی مختلف عدالتوں کے دورے بھی کئے اور صوبے میں عدلیہ کے سینئر نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved