جرمنی ، ایسٹر امن مارچ میں ہزاروں افراد کی شرکت
  15  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
برلن (اے پی پی) جرمنی میں روایتی ایسٹر امن مارچوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شرکاء نے دنیا بھر میں فوجی مداخلت اور جنگوں میں جرمنی کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے خاتمے کے مطالبات کیے۔ فرینکفرٹ کے قریب بروخ کوئبل نامی شہر میں جمع تقریباً ساڑھے تین سو افراد نے امریکا کی طرف سے افغانستان میں سب سے بڑا غیر جوہری بم گرانے پر بھی احتجاج کیا۔ مظاہرین کے مطابق اس بم کا استعمال یہ ثابت کرتا ہے کہ اب سفارتی ذرائع کی بجائے جنگی ذرائع پر زیادہ اعتماد کیا جانے لگا ہے۔ ایسٹر امن مارچ جرمن دارالحکومت برلن کے ساتھ ساتھ فرینکفرٹ، ہیمبرگ، میونخ اور اشٹٹ گارٹ میں بھی منظم کیے گئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved