برلن ، جرمن فٹ بال کلب کی بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا ایک اور دعویدار سامنے آگیا
  15  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
برلن (آن لائن) جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس پر حالیہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا ایک اور دعویدار سامنے آگیاہے۔ ایک نامعلوم شخص کی جانب سے مقامی اخبار کو بھیجی گئی ای میل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ دراصل انتہائی دائیں بازو کے جرمن انتہا پسندوں نے کیا تھا۔ جرمنی کے دفتر استغاثہ کے مطابق ماہرین اس دعوے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل تفتیشی اہلکاروں کو حملے کے مقام سے بھی ایک پیغام ملا تھا جس کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر شدت پسندوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس حملے میں کلب کے ایک کھلاڑی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved