حکومت روزگارکی فراہمی کیلئے بھرپورکرداراداکررہی ہے،راناافضل
  16  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
لندن( پ ر )ن لیگ خواتین ونگ برطانیہ کی صدر بیگم نوادر خان کی طرف سے وزارت خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی رانا ایم افضل خان کے ساتھ ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے رانا افضل خان اور ان کے اہل خانہ کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے رانا افضل سے معاشی افزائش کے بارے میں دریافت کیا جس پر انہوں بتایا کہ تمام شعبوں میں پیشرفت صاف ظاہر ہے اور وہ اپنے دورہ امریکہ میں بھی اس موضوع پر بات کریں گے۔ ن لیگ لندن کی صدر محترمہ سلک لودھی بھی اس موقع پر موجود تھیں جنہوں نے نوجوانوں کے ان خدشات پر بات کی کہ کس طرح پاکستانی نوجوان اپنے کیریئر کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا افضل خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر حکومت جن سکیموں پر کام کر رہی ہے ان کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانا ہے اور عوام کو موزوں سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تاہم روزگار ایسا شعبہ ہے جو مکمل طور پر حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے اور اس بارے میں زیادہ کام نجی شعبے کو کرنا ہوتا ہے لیکن حکومت بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور کئی پروگراموں پر کام جاری ہے۔ ن لیگ خواتین ونگ برطانیہ کی چیئرپرسن بیگم فوزین گل نے سمندرپار پاکستانیوں کو پاکستان میں درپیش مسائل حل کرنے کی ضرورت پر بات کی اور اس ضرورت کو اجاگر کیا کہ اسے ایک موثر ڈھانچے کی شکل دی جائے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved