کھونٹی یاہک میں لگاخفیہ کیمرہ آپ کی ویڈیوبناسکتاہے
  16  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

لندن( اوصاف نیوز )پہلی نظر میں یہ کپڑے لٹکانے والی کھونٹی یا ہُک کی طرح لگتا ہے لیکن غور سے دیکھیں تو یہ ایک آلہ ہے جس کے اندر کیمرہ چھپا ہوا ہے جو ڈریسنگ روم میں کپڑے تبدیل کرتے ہوئے لوگوں کی وڈیو بنا لیتا ہے۔ پولیس نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح نظر آنے والے ہُک کا خیال رکھیں اور اگر کسی جگہ مثلاً پبلک ٹائلٹ اور ڈریسنگ روم وغیرہ میں نظر آ جائے تو اس کی اطلاع پولیس کو دیں۔ یہ ہُک آن لائن پوری دنیا سے بیس پچیس پائونڈ کے عوض خریدے جا سکتے ہیں۔ ان میں ایک چھوٹا سا کیمرہ ہوتا ہے جو پلاسٹک کی ٹوپی پر بنے چھوٹے سے سوراخ کے اندر سے وڈیو بناتا ہے۔ گزشتہ سال فلوریڈا میں پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ پوری ریاست میں تین پبلک ٹائلٹ کی دیواروں پر اس طرح کے ہُک ملے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved