تنازعات کاحل جنگ نہیں،مذاکرات سے ممکن ہے،عمرتوحیدی
  16  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم(پ ر)پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان اسلحے کے انبار لگاکراپنی عوام کو خوشحال زندگی نہیں دے سکتے' تنازعات کا حل جنگ سے نہیں ' باہمی مذاکرات سے ہی ممکن ہے' غربت' ناخواندگی اوردیگربے شمار مسائل کے خلاف جنگ جیت کرہی دونوںممالک کرہ ارض کو ایک مثالی خطہ بناسکتے ہیں۔وہ اپنی اقامت گاہ اولڈھم میںسینئرصحافی محبوب الٰہی بٹ کی قیادت میں آئے ہوئے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ تاریخ انسانیت گواہ ہے کہ وہ ہی ملک ترقی کی معراج کو پہنچاکہ جس نے اپنی عوام کے بہترمستقبل اور میعار زندگی کو بلند کر نے کیلئے شب و روزمحنت اور پلاننگ کی ہے۔ جنگیںکبھی بھی مسائل کا حل نہیں رہیںبلکہ جنگوں سے اور زیادہ نقصان ہوئے ہیں'پاکستان و بھارت کو اسلحے کے انبار لگانے کی پالیسی کو ہر حال میں ترک کرنا ہوگا'دونوںملک ایٹمی قوت ہیںاور عالمی نقشے پر ایک اہم مقام رکھتے ہیںکسی ایک ملک کی ذرا سی غلطی پورے جنوبی ایشیا کو جلا کر راکھ کر دے گی ان کو چائیے کہ کشمیر سمیت اپنے تمام متنازعہ حل طلب مسائل کے لئے مزاکرات کا طریقہ اپنائیں'کھیل اور تجارت کے فروغ سے اپنے باہمی دو طرفہ تعلقات کو بہتر بناکرخطہ میں استحکام پیدا کریںتاکہ امن و خوشحالی کی راہیں ہموارہوسکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوںنے کہا کہ اگر دونوں ممالک موجودہ کشیدگی کو کم کرنے اوراپنے تنازعات کو مزاکرات کے ذریعے حل کرنے میںکامیاب ہوگئے تو ایک نیا اور روشن دور شروع ہوگااور پورا خطہ ترقی و خوشحالی میں اپنی مثال آپ ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved