پاکستان عوام کی حکمرانی تک آزاد نہیں ہو گا،علی حیدر
  16  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
لند ن (پ ر )پاکستان کی غریب عوام کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی، جناح کا پاکستان عوام کی حکمرانی تک آزاد نہیں ہو گا.کل بھوشن جیسا کوئی بھی پکڑا جائے اس کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے ان خیالات کااظاہرعلی حیدر جعفری سینٹرل نائب صدر اے پی ایم ایل یوکے نے کیا۔علی حیدر نے نئی منتخب چیف آرگنائزر ثمینہ علی سے ملاقات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ جناح کا پاکستان انگریزوں نے تو آزاد کر دیا لیکن اس پر قبضہ جاگیرداروں کا اور زمینداروں کا ہو گیا، پاکستان میں موجودہ حکومتیں صرف اپنے خاندانوں اور زات پات کی بنیادوں پر چل رہی ہیں کراچی سے لیکر خیبر پختونخوا تک کہیں بھی عوامی نہیں لیکن برادریوں کی حکومت ہے سندھ میں سائیوں کی حکومت، بلوچستان میں سردار، پنجاب میں خواجے اور کے پی کے میں خٹک. اور پٹھان. پاکستان کچھ خاندانوں کے لیے نہیں بنایا گیا تھا اس کو ایک قوم نے بنایا تھا جس میں تمام مذاہب، رنگ و نسل اور طبقات کے لوگ شامل تھے اور اس غیور قوم کا جناح صاحب کی قیادت پر مکمل یقین تھا. اے پی ایم ایل کے لیڈڑ جنرل مشرف پاکستان کو اور پاکستانیوں کو ان سے چھینا ہوا پاکستان واپس دلا سکتے ہیں.مشرف کی حکومت میں پاکستان کے وسائل کا منہ غریب عوام کی طرف تھا. اربن اور دیہی علاقے تسلسل سے آگے بڑھ رہے تھے۔پاکستان میں پکڑے گئے کسی بھی انڈین فوجی کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے تاکہ انڈیا کو ایک درست پیغام جائے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved