الیکشن بائیکاٹ سے کٹھ پتلی حکمران بوکھلاگئے،راجہ آفتاب
  16  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

وولو رہیمٹن(کا مر ا ن عا بد )راجہ آفتاب اکرم سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر نے کہا کہ بڈگام کے لوگوں کا گزشتہ روز الیکشن کا مثالی بائیکاٹ کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڈگام کے 38 پولنگ مراکز پر تقریبا زیرو فیصد ووٹنگ بھارت، اسکے ریاستی حامیوں ،ان کے جانب دار میڈیا اور عالمی برداری کیلئے چشم کشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے الیکشن میں لوگوں نے اپنے گھروں میں بیٹھ کر اور ووٹنگ سے مکمل طور پر لاتعلق رہ کر کشمیریوں کی اصل منشا،مقصد،آرزو اور امنگوں کا برملا طور پر اظہار کردیا ہے اور دنیا پر واضح کردیا ہے کہ کشمیری بھارت کے ناجائز تسلط کو نہیں مانتے اور اس سے خلاصی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے اہم مہینے میں الیکشن کا ڈرامہ رچنا پھر جنوبی کشمیرمیں سکیورٹی کی آڑ میں اس کو مئی کے اوآخر تک ملتوی کردینا لیکن بڈگام جہاں اپریل کو سینکڑوں کشمیریوں کے سینے اور سر گولیوں سے چھلنی کئے گئے تھے وہاں صرف تین دن کے بعد ہی ڈرامے کا ایک اور فلاپ شو کررچ لیناثابت کررہا ہے کہ بھارت اور اسکے ریاستی حامی اپنی کشمیر دشمنی میں نہ صرف یہ کہ کشمیریوں کو قتل کرنے، زخمی کرنے اور اندھا بنادینے میں یقین رکھتے ہیں بلکہ کشمیریوں کی اقتصادیات اور تعلیمی سیکٹر کو بھی تباہ و برباد کردینے پر بضد ہیں۔بھارتی میڈیا خاص طور پر ٹی وی نیوز چینلزکے کشمیر دشمن رویے اور کشمیر کے ضمن میں بڑھتے ہوئے منفی کردار کی مذمت کرتے ہوئے راجہ آفتاب نے کہا کہ بھارتی میڈیا جملہ صحافتی،اخلاقی اور انسانی اقدار سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے اور کشمیریوں کو ویلن اور خونخوار قرار دینے میں منہمک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میڈیا اگرایک سی آر پی اہلکار پر کے ساتھ کچھ لوگوں کے غیر اخلاقی رویے کو نشر کرسکتاہے تو اسے سماجی رابطے پر موجود اپریل کی وہ ویڈیو کہ جس میں بھارتی فورسز کا قاتل براہ راست فائرنگ کرکے ایک معصوم کشمیری کو گولی مار رہا ہے کو دکھانے کی بھی جرات دکھانی چاہئے۔ آفتاب راجہ نے کہا کہ کشمیریوں کے مثالی بائی کاٹ نے بھارتی حکمرانوں اور ان کی کٹھ پتلیوں کو بوکھلادیا ہے اسی لئے اب یہ لوگ کشمیریوں کو بدنام کرنے کے مذموم کام پر لگ چکے ہیں۔بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں بالخصوص اور کشمیر بھر میں بالعموم بڑھتے ہوئے ظلم و جبر کی مذمت کرتے ہوئے آفتاب اکرم نے کہا کہ کئی روز سے پلوامہ کا ٹہاب علاقہ بھارتی فورسز اور پولیس کے جبر کا شکار بنا ہوا ہے اور وہاں سینکڑوں جوان و بزرگ گرفتار کئے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس قسم کے حملے ثابت کررہے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں سے شہہ پاکر فسطائی قوتیں اب کسی بھی مواخذے سے بے پرواہ ہوکر اپنی مذموم کاروائیاں انجام دینے میںڈٹ گئے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved