مسلمان دیارغیرمیں اسلام کے سفیرہیں،قاری تصورالحق مدنی
  16  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

کونٹری (پ ر) سیرت کانفرنس برمنگھم کے منتظم اعلیٰ اور جنرل سیکرٹری جمعیت علماء برطانیہ مولانا قاری تصور الحق مدنی نے وفد کے ہمراہ برمنگھم کے قریبی شہر کونٹری کا دورہ کیا وفد میں مولانا ارشد محمود چیئرمین مسجد عثمان غنی اہل سنت و الجماعت' ملک عبدالمجید اور دیگر شامل تھے۔ مسجد الفلاح کے خطیب مولانا مفتی جاوید وریثہ' حاجی منصف' محسن بھائی اور ملک عبدالمجید اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا قاری تصور الحق نے کہا کہ مسلمانان برطانیہ کیلئے سب سے بڑا چیلنج خود کو اسلامی روایات پر برقرار رکھنا اور نئی نسل کو اسلام کی آغوش میں محفوظ بنانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام برطانیہ میں دین سے محبت رکھنے والوں کے تعاون سے یہی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ قاری تصور الحق مدنی نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ مسلمان خواہ مرد ہوں یا عورتیں سبھی اسلام کی دیار غیر میں سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کے بعد سب سے بڑی ہدایت کی مکمل ترین صورت اتباع رسول صلی اﷲ علیہ وسلم ہے۔ مولانا ارشد محمود نے کہا کہ مدرسہ قاسم العلوم گزشتہ چھبیس سال سے مسلمانان برطانیہ کو سیرت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کے ذریعہ متحد کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے اہل کونٹری کا گزشتہ سالوں میں تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امسال بھی بھرپور شرکت کی درخواست کی۔ وفد نے مسجد زینبت الاسلام اور دیگر اداروں کا دورہ بھی کیا اور مساجد کے خطباء مفتی محمد اقبال اور مولانا شعیب عاشق سے خصوصی ملاقات کی اور کانفرنس کے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ قاری تصورالحق


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved