خواجہ معین الدین چشتی نے برصغیر کی انسانی تہذیب پر انمٹ نقوش چھوڑے،بیرسٹرعبدالرشید
  16  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (نمائندہ خصوصی ربنواز چغتائی) چوہدری رحمت علی سوسائٹی اور سول سوسائٹی انٹرنیشنل یو کے چیئرمین سید افضال علی شاہ کی جانب سے حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کی دربار عالیہ سے سید محفوظ الرحمن براقی کے اعزاز میں دعوت استقبالیہ کا اہتمام کیا جس کی صدارت سیاسی و سماجی شخصیت سمال ہیتھ ڈے سینٹر کے انچارج چوہدری محمد گلفام نے کی جبکہ استقبالیہ تقریب سے خصوصی شرکت پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سابق سینئر نائب صدر اور حکومت آزاد کشمیر کے سابق سینئر ایڈوائزر چوہدری منظور حسین' عالمی مبلغ اسلام اور اسلامک سکالر علامہ صاحبزادہ پیر محمد رفیق چشتی سیالوی' گدی نشین صاحبزادہ سائیں محمد رزاق' چوہدری محمد مالک' چوہدری عبدالرحمن اور دیگر مقامی حضرات نے بھی شرکت کی تقریب سے بیرسٹر عبدالرشید مرزا نے کہا کہ صوفیاء کرام بالخصوص خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی نے برصغیر کی انسانی تہذیب پر انمٹ نقوش چھورے انہوں نے بلند کردار' انسان دوست اور اپنے خوبصورت اخلاق سے لاکھوں انسانوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا اور ان کے اوصاف اور بلند کردار کی تاثیر سے حلقہ بگوش اسلام ہوجاتے۔ علامہ صاحبزادہ پیر محمد رفیق چشتی سیالوی نے کہا کہ خواجہ اجمیری رحمة اﷲ علیہ کی حیات اور اسلامی خدمات افکار و ارشادات کے متعلق مختلف زبانوں میں نظم و نشر بھی بہت کچھ لکھا گیا ہے بلکہ نہ صرف کہ مسلم قلمکاروں نے بلکہ عیر مسلم اور مغرب کے دانشوروں نے بھی خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کی تعریف و توصیف بیان کی ہے۔ آزاد کشمیر سے مختصر دورہ برطانیہ پر تشریف لائے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل محتسب اعلیٰ تعمیرات عامہ افتخار ملک نے کہا کہ خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی پر کسی مسلمان کا خراج عقیدت پیش کرنا تو اس کی عقیدت کا مظہر ہے لیکن دائرہ اسلام میں داخل ہوئے بغیر کسی شخص کا اس عظیم صوفی کی عظمت کا اعتراف بہت بڑی بات ہے۔ مہمان خصوصی سید محفوظ الرحمن براقی نے افتتاحی دعا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم دین اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن ہونا ہے اﷲ اور اﷲ کے رسول آخری نبیۖ کے اسوہ حسنیٰ کی پیروی کرنی ہے ہماری دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں فلاح اور کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے دنیا کے امن اور سلامتی کے ساتھ عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved