وی اواے کانیامیگزین شو ''ویو360''آج نیوزپرشروع
  17  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

لند ن ( پ ر )وائس آف امریکہ کی اردو سروس کل 17اپریل سے ٹیلی ویژن پر شروع ہو گئی ہے ،نیا میگزین شو '' ویو 360'' دکھانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے ،پاکستانی ناظرین کیلئے روزانہ قومی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں غیر جانبدرانہ خبریں اور تجزئیے آج نیوز پر پیش کئے جائیں گے ، وائس آف امریکہ کے سربراہ امینڈا بینیٹ نے اس حوالہ سے اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نیا ٹیلی ویژن پروگرام امریکہ اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام کے مابین بہتر رابطے استوار کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گا، انہوں نے کہا کہ وائس آف امریکہ کے میگزین شو ویو 360کے ذریعے عام پاکستانیوں کی زندگیوں کو چھونا چاہتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا میں ہر جگہ انسانی اقدار ، امنگیں اور مسائل ایک جیسے ہیں ، وی او اے کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ویو 360میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی توقعات ، خواب ، چیلنج اور کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا ، نوجوانوں ، خواتین ، تعلیم، صحت ، بزنس، سائنس، ٹیکنالوجی اور تفریح کے عنوانات پر مبنی دلچسپ پروگرام بھی اس میگزین شو کا حصہ ہونگے ، 25منٹس کے دورانئے کا یہ نیوز میگزین شو ہفتے کے پانچ دن آج نیوز پر پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30پر پیش کیا جائے گا جبکہ اسے وائس آف امریکہ کی اردو ویب سائٹ پر سٹریم کیا جائے گا، ٹیلی ویژن کے علاوہ '' وی او اے اردو''روزانہ پانچ گھنٹے کی ریڈیو نشریات بھی پیش کرتا ہے جبکہ وی او اے کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا صفحات پاکستان اور دنیا بھر میں تقریباً 19لاکھ '' یونیک وزیٹرز '' تک پہنچتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved