ن لیگ نے کم عرصہ میں ملکی امیج بلندکیا،پیردلیرحسین بادشاہ
  17  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (نمائندہ خصوصی: ربنواز چغتائی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ویسٹ مڈ لینڈ علماء و مشائخ یوتھ ونگ کے صدر پیر سید دلیر حسین بادشاہ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا یہ بہترین کارنامہ ہے کہ موجودہ حکومت توانائی' صنعت' تجارت' تعلیم اور دیگر شعبوں پر زیادہ توجہ دے کر ملکی ترقی اور خوشحالی میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور پاکستان میں نہ صرف جمہوری استحکام ہوگا بلکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی منازل طے کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں روزنامہ اوصاف سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ پی ایم ایل ن ویسٹ مڈ لینڈ علماء اور مشائخ یوتھ ونگ کے صدر پیر سید دلیر حسین بادشاہ بخاری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک پاکستان کے امیج کو بہت کم عرصے میں بلند کیا اور آج پاکستان سے جو منصوبہ سی پیک کا شروع کیا گیا ہے اس سے پاکستان میں معاشی ترقی میں کئی گنا اضافہ ہوگا اور پاکستان کے غریب عوام میں بھوک افلاس اور بے روزگاری کا خاتمہ یقینی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کو تکمیل کرنے تک پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ بہتر حکمت عملی اپنائی جس کا نتیجہ آج پاکستان خوشحالی کے لئے ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ انتخابات بہت قریب آچکے ہیں ہماری پوری تیاری اس بات پر ہونی چاہئے کہ مسلم لیگ ن دوبارہ حکومت بنائے اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آج پورے ملک کو مستحکم کرنے کے لئے جو منصوبے دے چکے ہیں ان کو وقت میں مکمل کیا جائے اور وہ منصوبے جن پر وقت درکار ہے ان کو مکمل کرنے میں ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کی کرسی پر فائز ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دیگر جماعتوں نے بھی تیاری کی ہے لیکن مسلم لیگ ن کے پانچ سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے آج پاکسستان ان پانچ سالوں کی کارکردگی پر معاشی طور پر تمام حکومتوں سے سے زیادہ مستحکم ہوا ہے۔ پیردلیرحسین


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved