نیوکاسل،علامہ ڈاکٹرسلیمان کی درازی عمراورصحت کاملہ کیلئے دعائیں
  17  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
نیو کاسل (پ ر) محسن اہل حدیث ' مجتہد دوراں' عبقری انساں' علامہ ڈاکٹر محمد سلیمان اظہر کی دارزی عمر اور صحت کاملہ و شفا عاجلہ کے لئے دعائیں۔روئے زمین پر موجود کتاب و سنت حاملین و عاملین بلا تفریق عرب و عجم و رنگ و نسل علامہ ڈاکٹر محمد سلیمان اظہر نیو کاسل میں کامیاب سرجری کے بعد گھر پر آرام کررہے ہیں ان کی غیرمعمولی خدمات کے پیش نظر ہر ایک انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کے وجود کو نعمت غیر مترقبہ تصور کرتا ہے۔ آج امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ مولانا محمد عبدالھادی العمری اور امام و خطیب سنٹرل ماسک نیو کاسل مولانا محمد عبدالباسط العمری نے ڈاکٹر اظہر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کی صحت و عافیت اور درازی عمر کے لئے اﷲ کریم سے دعا کی۔ اسی طرح مولانا شیر خان جمیل احمد عمری ناظم اعلیٰ حفظ حبیب الرحمن جہلمی' مولانا شعیب احمد میرپوری' حافظ اخلاق احمد چوہدری' حافظ شریف اﷲ شاہد' مولانا شفیق الرحمن شاہین' مولانا محمد حفیظ اﷲ خان المدنی' حافظ ارشد' مولانا عبدالستار عاصم' ڈاکٹر محمد شبیر عثمانی' مولانا فضل الرحمن حقانی ' ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اور دیگر علماء کرام و احباب جمعیت نے ان سے رابطہ کیا اور اﷲ پاک سے ان کی صحت و عافیت اور درازی عمر کے لئے دعائیں کی ہیں اور کہا ہے کہ اﷲ نے ان سے وہ کام لیا ہے جن پر آنے والی نسلیں فخر کریں گی اور انہیں یاد کریں گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved