برمنگھم،حاجی عبدالاحدانتقال کرگئے،ہینڈزورتھ قبرستان سپردخاک
  17  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (پ ر) حاجی عبدالاحد صدیقی وفات پاگئے۔برمنگھم کی ہر دلعزیز شخصیت حاجی عبدالاحد صدیقی 72 سال کی عمر میں علالت کے بعد سفر آخرت پر روانہ ہوگئے اناﷲ و انا الیہ راجعون مرحوم توحید و سنت کے پابند' نیک ' صالح اور خوش اخلاق تھے' بعد نماز جمعہ سنٹرل ماسک بلگریو روڈ برمنگھم میں ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں کثیر مسلمانوں نے نماز جنازہ ادا کی۔ بعد ازان ہینڈزورتھ مسلم قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ کونسلر ظفر اسلام ڈڈلی' محسن اسلام' مولانا محمد عبدالکریم ثاقب' ملک فضل ہسین' سید ظہیر احمد' محمد نسیم' حاجی محمد یونس' حاجی افتخار احمد' محمد سلامت اﷲ' ثاقب عبدالحق' سید زین العابدین' قاری عبدالصمد' افتخار احمد جگنو اور مسجد کی انتظامیہ اور علماء و قائدین نے نماز جنازہ ادا کی۔ خواتین بھی نماز جنازہ میں شریک تھیں۔ دریں اثناء مولانا محمد عبدالھادی العمری' مولانا محمد حفیظ اﷲ خان المدنی' مولانا شیر خان جمیل احمد عمری' حافظ حبیب الرحمن جہلمی' مولانا عبدالحق المدنی' محمد فاروق نسیم' شیخ محمد عارف الماوی' شیخ نور المکی' حاجی عبدالرزاق' محمد عمر ڈڈلی' زرگر آصف جنجوعہ ڈڈلی اور بہت سے احباب نے مرحوم کے فرزاندان فہد صدیقی' اسد صدیقی اور احسان ندیم اور مرحوم کے داماد ابراہیم اسلام' ظہور اور اخلاص کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل بخشے اور ان کو اولاد کو ان کے حق میں صدقہ جاریہ بنائے آمین یا رب العالمین۔ حاجی عبدالاحد


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved