میکسیکو میں پولیس نے 6ماہ سے مفرور سابق ریاستی گورنر کو گرفتار کر لیا
  17  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

میکسیکو سٹی (آئی این پی)میکسیکو میں پولیس نے 6ماہ سے مفرور ملک کے ایک سابق ریاستی گورنر کو گرفتار کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہاویئر دورتے ریاست ویراکروز کے سابق گورنر ہیں اور ان پر بدعنوانی کے ساتھ ساتھ منظم جرائم میں ملوث ہونے اور لاکھوں ڈالر کے غبن کے الزامات ہیں۔میکسیکو کے اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انھیں گوائٹیمالا میں انٹرپول اور گوائٹے مالا کی پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں پکڑا گیا۔توقع ہے کہ انھیں بعد میں میکسکو بھیج دیا جائے گا۔گوائٹے مالا کی پولیس کا کہنا ہے کہ سابق گورنر کو شہر سولولہ میں ایک ہوٹل کی لابی سے پکڑا گیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ انھوں نے عوامی وسائل میں سے ساڑھے تین کروڑ ڈالر کا غبن کیا ہے۔ہاویئر دورتے نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑا تھا تاہم وہ اکتوبر 2016 میں ملک سے فرار ہوگئے جب حکام نے ان کا گدام پر چھاپہ مارا تو وہاں سے انہائی قیمتی پینٹگز سمیت متعدد قیمتی اثاثے برآمد ہوئے۔ان کی حویلی سے بھی 17 انتہائی قیمتی پینٹگز برآمد ہوئی تھیں۔ہاویئر دورتے کے دور میں ریاست ویراکروز ملک کا انتہائی خطرناک علاقہ بن گئی تھی۔ ان کے دور میں وہاں 17 صحافیوں کو بھی قتل کیا گیا۔انھیں ان کی اپنی جماعت کی جانب سے بھی معطل کر دیا گیا تھا۔ ان کا تعلق ملک کے صدر نیتو کی جماعت پی آر آئی سے ہے۔دسمبر میں ہونے والے انتخاب میں ان کے حریف نے ان کی سیٹ پر کامیابی حاصل کر لی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved