کوٹلی میں ترقیاتی منصوبوں پرحکومت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،عبدالمجیدملک
  17  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (کامران عابد بخاری)اہلیان شمالی علاقہ ککنی بگاہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ریاست جموں وکشمیر کے اس آزاد خطہ کو جنت بینظیر بنانے کا بیڑا اٹھایا ہواہے۔ ان خیالات کا اظہار عبدالمجید ملک ایڈووکیٹ راہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے اپنے بیان کے زریعے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلی ٹینڈہ ریسٹ ہائوس سے لیکر بلوچ تک براستہ ککنی بگاہ پندرہ کلو میٹر پختہ سڑک کا اعلان کوٹلی کی عوام اور بلخصوص کوٹلی کے شمالی علاقہ ککنی بگاہ کیلئے ایک بڑے میگا منصوبے کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم کوٹلی حلقہ ا ایل اے کے عوامی راہنما ملک محمد یوسف صاحب کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے علاقہ کیلئے بڑی کاوشیں کیں اور ہماری سالہا سالوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیئے اور اللہ کے فضل وکرم سے آج ککنی میں ڈسپنسری کی نئی عمارت بنانے کا اعلان بھی ہو گیا ہے۔ عنقریب ٹینڈہ ریسٹ ہائوس سے بلوچ تک براستہ ککنی بگاہ سڑک جیسے میگا پراجیکٹ پر کام بھی شروع ہونے والا ہے۔ جس سے عوام علاقہ کو درپیش مسائل اور مصائب سے چھٹکارا ملے گا۔ ملک عبدالمجید ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس سے پہلے کی حکومتوں نے ہمارے علاقہ (گاں)کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا اور نہ ہی اس سے پہلے کوئی بھی حکومت ہماری پرسان حال رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی کا عالم یہ رہا کہ ہماری ہی برادری کے نمائندہ کو پچھلے پینتیس سال اقتدار ملا رہا لیکن ان کو بھی اس بات کا خیال نہ آیا کہ کوٹلی کے شمالی علاقہ کی ترقی اور بیداری بھی ان کے ذمہ آتی ہے۔ لیکن انہوں نے اپنے چند کارکنوں کی فوقیت کو ہی اپنا مطمہ نظر بنائے رکھا اور قوم و ملک کا نقصان کرتے رہے۔ ملک مجید نے کہا کہ ہمارا گائوں کوٹلی سے تقریبا چار کلو میٹر دور ہے اور اتنی دوری والے علاقے ہمیشہ سے بلدیہ کی حدود میں آتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہمارے گائوں کی ترقی ممکن نہیں ہو سکی۔ اسکا مطلب ہماری سمجھ سے بالا تر ہے کہ ہمارے علاقہ کو ہمیشہ پسماندہ رکھنے کی سازش کیوں اور کس نے کی ہے۔ ملک مجید نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم جناب راجہ محمد فاروق حیدر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پورے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور انشا اللہ ان سب بڑے منصوبوں پر بہت جلد کام شروع کر کے عوام علاقہ کی پسماندگی کو دور کیا جائے گا۔ بلکہ ریاست جموں وکشمیر کو صحیح معنوں میں جنت نظیر بنائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved