کل بھوش کوپھانسی سے ملک میں امن قائم ہوگا،اللہ دتہ
  17  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
کوونٹری( پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اللہ دتہ چوہدری نے کہا کہ را کے حاضر سروس آفیسر کل بھوشن یادیو ایک طویل عر صہ سے پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اور پاکستان کو توڑنے کے لیے بلوچستان اور سندھ میں وطن دشمنوں کو تربیت دیتا رہا پاکستان کے پاس اسکی ایسی سرگرمیوں کے واضح ثبوت موجود ہیں پاکستان کے ہمسایہ ممالک ایران میں پاکستانی سفارت خانے کو بم سے اڑانے کی سازش میں ملوث پایا گیا ہے قانونی و آئینی تقاضے پورے کرتے ہو ئے اسکو پھانسی پر لٹکا کر نشان عبرت بنا دیا جائے تاکہ ہندوستان کو واضح پیغام مل سکے کہ پاکستان کو توڑنا تمہارے بس کی بات نہیں ہے ابھی ایک گرفتار ہوا ہے تو تم نے شور مچانا شروع کر دیا ہے ابھی اور بھی اسکے ساتھی منظر عام پہ آئیں گے وطن کی سالمیت سلامتی اور استحکام کے لیئے افواج پاکستان کا ایسا اقدام قابل تحسین ہے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ایسے لوگوں کو سزائے موت ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں ہندوستان ایسی حرکت کرنے کا سو چ بھی نہ سکے افغانستان میں را کے ایجنٹ ڈیرے ڈال کر اسلحہ اور بم پاکستان بھیج کر دہشت گردی کر رہے ہیں۔ اور بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہے ہیں آئے روز ہندوستان پاکستان چین بھوٹان سری لنکا مالدیپ بنگلہ دیش و دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرتا ہے اور خطہ کا امن خطرے سے دو چار کرتا ہے اب اسے حالات خراب کرنے روکا جائے کلبھوشن کی سزائے موت کے فیصلہ پر ملٹری کورٹ کا فیصلہ وقت کی ضرورت ہے اور اس پر عمل کرنے سے ملک میں امن قائم ہو گا اور دہشت گردی کا قلعہ قمع ہو جائے گا ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارتی جاسوسوں کوقانون کے کٹہرے میں لا کر بھارت کا اصلی چہرے کو بے نقاب کر نے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں خراج تحسین پیش کرنے والوں میں چوہدری شکیل عدالت ایڈووکیٹ چوہدری ناصر خان مبارک کیانی چوہدری منظور حسین۔ چوہدری اظہر ایڈووکیٹ عارف کیروی۔ محمود صادق حاجی کرامت حسین حاجی امیر افضل چوہدری حق نواز کونسلر چوہدری خادم عباس صادق حاجی راجہ فاروق چوہدری خادم حسین الحاج راجہ گلتاسب چوہدری امین حاجی شریف مغل واجد برکی چوہدری حنیف ایڈووکیٹ چوہدری ادریس دلنواز راجہ جاوید حنیف راجہ علی اصغر وقار ملک حاجی عارف راجہ شیراز خان راجہ شوکت نائب مغل جمشید علی ساجد علی چوہدری شوکت مختار غضنفر خالق اعجاز عجائب حاجی چوہدری امین افسر شکیل اسلم جاوید طالب تاج گلزار حبیب افسر یونس منظور چوہدری شبیر احمد چوہدری منگا و دیگر شامل تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved