آج جس مقام پرہوں والدہ کی وجہ سے ہوں،فیصل راٹھور
  17  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

لند ن (پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے تحت لندن میں سابق خاتون اول ریاست جموں و کشمیر محترمہ فرحت ممتاز راٹھور کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فیصل راٹھور جنرل سیکرٹری پی پی پی آزاد جموں و کشمیر اور سابق وزیر ریاست آزاد جموں و کشمیر نے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں اپنی والدہ کے دکھ میں شریک ہونے پر پیپلز پارٹی برطانیہ کا دلی شکریہ ادا کیا کہ ہم ایک خاندان کی حیثیت سے ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج جس بھی مقام پہ ہوں وہ اپنی مرحومہ والدہ کی وجہ سے ہوں۔ ہمارا دکھ تو بہت بڑا ہے مگر جو لوگ میری والدہ کو جانتے ہیں وہ ضرور بتائینگے کہ انکے کام بھی عظیم تھے اور ہمارے لئے یہی مشعل راہ بھی ہیں اور اسی سے ہمیں صبر اور سبق بھی ملتا ہے۔ ہم نے اپنے مرحوم والد ممتاز حسین راٹھور سابق وزیراعظم ریاست جموں و کشمیر سے انسانیت کی خدمت اور سیاست سیکھی اور یہی ہمارا اثاثہ ہے۔ محسن باری سابق صدر پی پی پی برطانیہ نے کہا کہ آج کشمیر ایک عظیم ماں سے محروم ہوگیا اور مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ہمیں انکی قدر کرنی چاہیے۔ راٹھور خاندان کی لازوال خدمات کشمیر اور پیپلز پارٹی میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ ابرار میر سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار میر نے کہا کہ وہ ایک حلیم اور انسانیت کی خدمت کرنے والی عظیم خاتون تھی۔ انکی اولاد انکے لئے ایک بہترین صدقہ جاریہ ہے جو انکے افکار پر عمل کرکے انکا نام بلند کرسکتی ہے۔ آصف علی خان نے کہا کہ ایک مرد کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اور مرحومہ فرحت راٹھور کا یہ کردار یقینا ممتاز حسین راٹھور اور اب فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی میں نظر آتا ہے۔ تقریب سے سردار آصف، مرزا آفتاب باغی، چوہدری نثار، چوہدری قادر، محمد اشفاق شیخ، شفیع بھائی، چوہدری لیاقت، نعیم خان، رانا شکیل، امانت مغل، تنویر شیخ، عرفان احمد اور شعیب شیخ نے اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ تقریب کے آغاز اور اختتام پر سردار آصف نے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے فاتحہ ادا کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved