کشمیریوں کی آزادی کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی،مرزافیصل
  17  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے میڈیا ترجمان مرزا فیصل محمود نے کہا مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیریوں کی آزادی کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقتدار کے نشے میں اندھے ہوچکے ہیں۔ بھارتی آرمی کشمیریوں کو گاڑیوں کے آگے باندھ کر شیلڈ کے طورپر استعمال کر رہے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔ بھارتی حکومت کے کشمیریوں پر مظالم کیوں نظر نہیں آرہے۔ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔ 7لاکھ سے زائد انڈین آرمی نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کرردی ہے۔ حالیہ سوشل میڈیا کے ذریعے انڈین آرمی کے مظالم دیکھ کر انسانیت بھی کانپ اٹھتی ہے۔ انڈین سرکار یہ سمجھتی ہے کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی کرکے مسئلہ کشمیر کو دبادے گی تو یہ ان کی بھول ہے۔ بھارتی آرمی 70سالوں سے کشمیریوں میں جذبہ آزادی کم نہیں کرسکی۔ کشمیریوں کی لاکھوں قربانیاں اور مظالم پاکستان سے محبت کم نہیں کرسکی۔ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ برطانیہ حکومت اور برطانوی اداروں پر یہ لازم ہے کہ وہ کشمیریوں پر نہ صرف بھارتی مظالم کو رکوائے۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ انتخابات نے یہ ثابت کردیا کہ صرف 7فیصد ووٹنگ ٹرن آؤٹ نے کشمیریوں نے نام نہاد بھارتی انتخابات مسترد کردیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالیہ انتخابات ریفرنڈم ثابت ہوئے ہیں۔ بھارتی حکومت 7لاکھ فوج مسط کرنے کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکی۔ بھارتی حکومت یہ سمجھ لے کہ بھارت خصوصاً بھارتی عوام کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں پرامن طریقے سے ریفرنڈم کا اعلان کرے اور کشمیریوں کی اکثریت جو بھی فیصلہ کرے اسے منظور کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں جو 7لاکھ فوج کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اس بجٹ سے بھارتی عوام کی بھوک اور افلاس کم کرنے پر صرف کرے۔ مرزافیصل


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved