برمنگھم،سالانہ عظمت صحابہوشان اہل بیت کانفرنس23کو ہوگی
  17  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر)سالانہ عظمت صحابہ و شان اہلبیت کانفرنس 23 اپریل بروز اتوار بوقت دو بجے دن برمنگھم میں ہوگیختم نبوت ایجوکیشن کے زیر اہتمام سترہویں سالانہ عظمت صحابہ و شان اہلبیت کانفرنس ختم نبوت ایجوکیشن سینٹر بورڈسلے گرین برمنگھم میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے منتظم اعلیٰ صاحبزادہ مولانا امداد الحسن نعمانی نے کانفرنس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں عالم اسلام کی نامور شخصیات پیر طریقت حضرت مولانا محمد یوسف مفکر اسلام حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود مانچسٹر محقق العصر حضرت مولانا عبدالحلیم فاروقی لکھنو انڈیا خطیب اسلام حضرت مولانا محمد بلال آف بیری مولانا امداد الحق بنگلہ دیش حضرت مولانا زاہد محمود قاسمی فیصل آباد، مولانا عطاء اللہ خان حضرت مولانا فیض الحق حضرت مولانا حفظ الرحمن بنوری معروف نعت خواں آصف رشیدی، حضرت مولانا محمد ابوبکر جہلم حضرت مولانا محمد اقبال قادری حافظ حسن معاویہ، مولانا شعبان صدیقی حضرت مولانا محمد عمیر، قاری ابرار حسین شاہ، قاری ادریس آصف،حضرت مولانا اکرام الحق خیری ڈاکٹر اختر الزمان غوری مولانا طارق مسعود، مولانا محمد قاسم، مولانا ضیاء المحسن طیب، قاری محمد عبدالرشید قاری محمد منور خان خطاب کریں گے۔ مولانا امداد الحسن نعمانی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ صحابہ کرام اور اہلبیت کی شان کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام وہ عظیم ہستیاں ہیں جنہوں نے دین اسلام کی خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں۔ صحابہ کرام ہدایت کا سرچشمہ ہیں اور امت کے لئے نمونہ ہیں ان کے ساتھ محبت اور عقیدت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس کانفرنس کو کامیاب بناکر صحابہ کرام کے ساتھ اپنی عقیدت و محبت کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس نماز ظہر کے بعد دو بجے دن شروع ہوگی۔ کانفرنس کے تمام شرکاء کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کانفرنس


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved