عالمی برادری بھارتی فورسزکوکشمیریوں پرمظالم سے روکے،چوہدری شوکت
  17  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(پ ر) بریڈ فورڈ کے دینی اور سماجی رہنما چوہدری شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندہ فورس نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔ پیلٹ گن سے فائر کرکے نوجوانوں کو نابینا کرتے رہے جب دنیا نے ان کو شرم دلایا تو اب انہوں نے نوجوانوں کو فوجی گاڑیوں کے اوپر باندھ کر سڑکوں پر گھمانا شروع کردیا تاکہ اس غنڈہ گردی سے لوگوں کے اندر دہشت پھیلائی جائے اور نوجوانوں کو گاڑیوں کے اندر ٹارچر کرکے پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کو کہا جاتا ہے اور سڑکوں پر کشمیری لڑکوں کو پکڑ اور لٹاکر چار چار درندے بھارتی فوجی انکو مارپیٹ کر رہے ہیں اور ان کے اوپر چڑھ کر کتوں کی طرح چیر پھاڑ کر رہے ہیں۔ٹی وی چینلز یہ سب ظلم و بربریت دکھارہے ہیں۔ مگر بین الاقوامی دنیا اور انسانی حقوق کے علمبردار اس بے لگام گھوڑے کو روک نہیں رہے۔ آخر کیوں؟ وہ آزادی مانگ رہے ہیں کوئی گناہ نہیں کر رہے اور یو این او خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے روکو ان ظالموں کو ظلم سے۔ چوہدری شوکت


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved