محسن بلال اورماجدنذیرکی انتھک محنت نے پراپرٹی ڈویلپرزکے دل جیت لئے
  17  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(فیاض بشیر) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مسلسل دوسرے سال پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد خوش آئند تھا اسکا کریڈٹ اوصاف کے گروپ ایڈیٹر محسن بلال کو جاتا ہے جنہوں نے انتھک محنت سے منعقد کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اور سلیک ایشین انٹرنیشنل کی ٹیم اور چیف ایگزیکٹو ماجد نذیر نے تمام انتظامات کو بخوبی سرانجام دیکر پاکستان سے آئے ہوئے پراپرٹی ڈویلپئر کے دل جیت لئے، تمام نے منظم طریقے سے انتظامات اور جو سہولیات مہیا کی گئیں دلی اطمینان کا اظہار کیا۔ پراپرٹی ڈویلپرز کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے لوگوں سے ملکر انتہائی خوشی محسوس ہوئی اور انہیں پراپرٹی میں سرمایہ کاری بارے مکمل یقین دہانی کرائی کہ انکا لگایا ہوا سرمایہ محفوظ ہوگا۔ مانچسٹر کے حلقہ گورٹن سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار جارج گیلوے نے بھی آخری دن شرکت کی اور برطانیہ، پاکستان کے مضبوط تعلقات بارے بات چیت کی اور اس شو کے انعقاد کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے سرمایہ کاری کرنے بارے بہتر معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ شو کے آخری دن تمام پراپرٹی ڈویلپئر کو شیلڈز دی گئیں اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی برطانیہ میں بسنے والے ہم وطنوں کو پراپرٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے اسی طرح کے مزید شو کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ بیرون ممالک بسنے والوں کا یقین و اعتماد بحال کیا جاسکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved