روس: سینٹ پیٹرزبرگ حملے کا مبینہ منصوبہ ساز گرفتار
  18  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
ماسکو(ویب ڈیسک)روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی نے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو سینٹ پیٹرز برگ حملے کا منصوبہ ساز بھی ہو سکتا ہے۔ ایجنسی کے مطابق، اس27 سالہ شخص کو ماسکو سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ روسی حکام نے اس پر سینٹ پیٹرز برگ کے خودکش حملہ آوروں کو تربیت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یاد رہے کہ تین اپریل کو ہونے والے اس حملے میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں سے چھ کا تعلق وسطی ایشیا سے ہے۔ واضح رہے کہ حملہ آور کا تعلق کرغزستان سے تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved