فرانس: انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل تناو کی فضاء میں دوبارہ اضافہ
  18  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

پیرس(ویب ڈیسک)فرانس میں 23 اپریل کو متوقع صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل تناو کی فضاء میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔ متعصب اور مہاجر مخالف نیشنل فرنٹ پارٹی کی چئیر مین اور صدارتی امیدوار مارین لی پین کے مخالفین نے پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے آنسو گیس کے ساتھ مظاہرے میں مداخلت کی اور مظاہرین نے اس کے جواب میں پولیس پر پتھراو کیا۔ فرانسیسی فوجیوں کی بھی مظاہرے میں مداخلت توجہ کا مرکز بنی۔ مظاہرین کا خیال ہے کہ لی پین کے اقتدار میں آنے کی صورت میں بنیادی آزادیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ تاہم سروے رپورٹوں کے مطابق لی پین ، آئندہ ہفتے متوقع انتخابات کے پہلے مرحلے کو اچھے نتائج کے ساتھ مکمل کر کے آسانی سے دوسرے مرحلے میں داخل ہو جائیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved