گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے،لبریشن فرنٹ برطانیہ
  18  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (رپورٹ : کامران عابد بخاری )گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے سے تحریک آزادی کشمیر عملاً ختم ہو جائے گی اور لاکھوں شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی۔ گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کی زیر اہتمام لوٹن میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔لوٹن میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں برطانیہ بھر سے مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت صابر گل جبکہ نظامت کے فرائض سید تحسین گیلانی نے ادا کیے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا صابر گل، پروفیسر ظفر خان، شوکت مقبول بٹ، کونسلر طاہر ملک، راجہ یعقوب خان، شبیر ملک، سید تحسین گیلانی، راجہ اکبر داد نے کہا کے گلگت بلتستان آئینی طور پر پاکستان کا صوبہ نہیں بن سکتا، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف بھی کمزور ہوگا۔ عوام کو حقوق دینے کے لئے آزاد کشمیر طرز کا سیٹ قائم کیا جائے اور دونوں خطوں پر مشتمل ایوان بالا تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے اور وہاں کے عوام کو اس کے یکساں حقوق ملنے چاہئیں۔ پروفیسر نذیر شال، نذیر قریشی، آصف چوہدری، حافظ طارق، آصف شریف، صادق سبحانی، چوہدری زیارت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے سے ہندوستان کے قبضے کو جواز ملے گا کہ وہ بھی جموں اور لداخ کو ہندوستان میں شامل کرے۔ گلگت بلتستان تاریخی و جغرافیائی اعتبار سے ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے، اس کو الگ کرنے کا مطلب تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری تقسیم کشمیر کے کسی بھی فارمولے کو قبول نہیں کریں گے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل 10 رکنی کمیٹی کی تشکیل بھی دی گئی، جو برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستانی لیڈرشپ اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کر کے اس ایشو کے مضمرات سے آگاہ کرے گی۔ تقریب کے دیگر شرکا میں ابرار نثار، شکیل مرزا، ظفر اقبال قریشی، ماجد بانڈے، ڈاکٹر عبداللہ، ارشاد ملک، پروفیسر لیاقت علی، راجہ سکندر خان، لیاقت لون، چوہدری سوداگر، صغیر حسین و دیگر نے شرکت کی۔ شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی پامالیوں اور عالمی برادری کی خاموشی اور بے حسی کی بھی شدید الفاظ میں مزمت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved