بیگم فرحت راٹھور نے ساری زندگی سفید پوشی میں گزاری،غلام فرید
  18  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
بریڈ فورڈ (اعجاز فضل سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی نائب صدر راجہ غلام فرید نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ بیگم فرحت راٹھور مرحومہ کی وفات سے کشمیری قوم ایک بڑے کردار کی مالک خاتون سے محروم ہوگئی ہے۔ راجہ غلام فرید کا کہنا تھا کہ بیگم فرحت راٹھور نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور کی سیاسی جدوجہد میں نامساعد حالات میں ان کا بھرپور ساتھ دیا وہ اعلیٰ اخلاق اور کشمیری قوم کا درد رکھنے والی خاتون تھیں ان کی وفات سے کشمیری قوم ایک محبت کرنے والی ماں اور ہمدرد سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ راجہ غلام فرید کا کہنا تھا کہ محترمہ بیگم فرحت راٹھور نے اپنی ساری زندگی سفید پوشی میں گزاری اور اپنے مرحوم میاں ممتاز حسین راٹھور کو باکردار سیاستدان بنانے میں ان کا اہم کردار تھا ہماری دعا ہے کہ اﷲ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور ان کی فیملی کو صبر عطا فرمائے آمین۔ غلام فرید

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved