کوٹلی ایجوکیشن ٹرسٹ کی فنڈریزنگ کادائرہ بڑھائینگے،ڈاکٹرمحمود
  18  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
وٹفورڈ (کامران عابد) کوٹلی ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کا اجلاس ڈائریکٹر بورڈ ڈاکٹر محمود ندیم منعقد ہوا۔ ٹرسٹ کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں پروفیسر محمد اشرف' جاوید احمد قادری' راجہ آزاد کیانی' ماسٹر منور حسین' ماسٹر حمید زیدی' ماسٹر شاہین پرویز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کوٹلی ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود ندیم نے دوران اجلاس تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر یہ ٹرسٹ گورنمنٹ پائلٹ ماڈل سکول کوٹلی کے نادار' غریب اور مستحق طلباء کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ اس ٹرسٹ کی وساطت سے طلبہ کی مالی معاونت' طلباء کی داخلہ فیس' ان کو کتب کی فراہمی' شوز اور جیب خرچ دیگر سہولیات مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ٹرسٹ اس سکول کے تمام طلباء کی ضروریات پوری کرنے کے بعد دیگر اسکولوں میں مزید نادار اور مستحق طلباء کی مدد کیلئے آگے بڑھے گا اور فنڈ ریزنگ کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ اس ٹرسٹ کی میٹنگ کے دوران بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود ندیم نے پائلٹ اسکول کوٹلی کے غریب' نادار و مستحق طلباء کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے پروفیسر اشرف کو تقریباً چار لاکھ روپے کا چیک پیش کیا تاکہ وہ بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں غریب' نادار' مستحق طلباء کو رقم ادا کرسکیں۔ اس سکول کے ٹرسٹ فراہم کرنے والے سابق طالبعلموں میں ڈاکٹر محمود ندیم کینیڈا' راجہ آزاد کیانی بلجیم' پروفیسر صادق حسین امریکہ' حسن عارف جاپان' سردار سجاد شارجہ' حیدر زمان قادری برطانیہ' لائق علی خان برطانیہ' چوہدری محمد اکبر برطانیہ' خادم حسین برطانیہ' جو اس ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ہیں جو اس ٹرسٹ کو چلانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ضلع کوٹلی میں ٹرسٹ کو چلانے کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں حمید زیدی ' پروفیسر اشرف' جاوید احمد قادری' ماسٹر منور حسین' ماسٹر شاہین پرویز' راجہ آزاد کیانی شامل ہیں۔ اس موقع پر کوٹلی ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود ندیم نے کہا یہ ہمارے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس ٹرسٹ کے قیام سے ہمیں عوام کی طرف سے کافی تعاون اور ٹرسٹ کے ساتھ تعاون اور غریب نادار طلباء کی مالی مدد کیلئے تعاون کی پیشکش ہورہی ہے انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں انسانیت کی خدمت ہی مومن کی معراج ہے۔ اس ٹرسٹ کے قیام سے ہی سرخرو ہوا ہوں تاکہ ہم سب متحد ہو کر غریب' نادار اور مستحق طلباء کی تعلیمی ضروریات کرتے رہیں۔ اس موقع پر پروفیسر اشرف' جاوید احمد قادری' حمید زیدی نے اس ٹرسٹ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کہا یہ ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے کہ اس ٹرسٹ کے زیر سایہ ہم غریب' نادار اور مستحق طلباء کو کتب' ان کی فیس' دیگر ضروریات پوری ہوں گی ان ممبران نے کہا اس وقت میں تقریباً ایک سو کے قریب طلباء کی درخواستیں آچکی ہیں تاکہ بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں طلباء کی مدد کی جاسکے۔ ڈاکٹر محمود ندیم ڈائریکٹر آف بورڈ ضلع کوٹلی میں ٹرسٹ کے قیام کے بعد واپس کینیڈا آگئے ہیں۔ ڈاکٹرمحمود

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved