بریڈفورڈ،میاں محمدبخش ٹرسٹ کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف اٹھالیا
  18  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
بریڈ فورڈ (شکیل انجم راجپوت افتخار پوٹھی) امام العارفین میاں محمد بخش ٹرسٹ برطانیہ و یورپ کی مرکزی اور مختلف شہروں کی برانچوں کی تنظیم سازی اور نامزد عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں بریڈ فورڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی نامزد لارڈ میئر بریڈ فورڈ عابد حسین جماعتی تھے میاں محمد بخش ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ میاں محمد آفتاب پیرزادہ نے تمام تنظیموں کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا اور ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری صابر حسین نوشاد پوٹھی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا چوہدری صابر حسین پوٹھی اور دیگر عہدیداروں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ برطانیہ و یورپ میں میاں محمد بخش ٹرسٹ کے قیام کا مقصد آزاد کشمیر اور کھڑی شریف میں اپنے غریب اور ضرورت مند بہن بھائیوں کی خدمت ہے اور آمدہ رمضان شریف میں ٹرسٹ کی جانب سے خصوصی رمضان فوڈ پیکج غریب اور نادار لوگوں میں تقسیم کئے جائینگے۔ میاں محمد بخش ٹرسٹ برطانیہ کے لئے ناصر امین صدر' ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری سیکرٹری جنرل' چوہدری محمد زراعت سینئر نائب صدر ' چوہدری ماجد علی نائب صدر' چوہدری ساجد پنوں نائب صدر' چوہدری سردار محمد چیف آرگنائزر' چوہدری شیراز احمد سیکرٹری جنرل برائے یورپ' مشہود الفاروق مرکزی ترجمان ٹرسٹ منتخب اس کے علاوہ برطانیہ کے مختلف شہروں اور زون کی تنظیم سازی بھی کی گئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved