حکومت کے نادان دشمن نامرادہوں گے،رانابشارت
  18  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

بر سٹل (پ ر )پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے سینئر نائب صد ر رانا بشارت علی خاںنے کہا ہے کہ حکومت کے نادان دشمن نامرادہوں گے،مسلم لیگ (ن) نے پاکستانیوں کی توقعات سے بڑھ کرڈیلیورکیا۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہابزشریف شبانہ روزہرشعبہ میں عوام کی بھرپورخدمت کررہے ہیں۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے سمیت اپنی تین نسلیں احتساب کیلئے پیش کردیں مگر ایک پائی کی گڑبڑ منظرعام پرنہیں آئی۔بلیم گیم کرنیوالے سیاسی بونے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے جبکہ ہماری جماعت اس بار چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی حکومت بنائے گی ۔ ا نہو ں نے مزید کہا کہ قومی قیادت پرکیچڑاچھالنا عمران خان جیسے مستردسیاستدان کی فطرت اورسیاسی ضرورت ہے۔عمران خان نے دوسروں کیلئے جوگڑھاکھوداتھاوہ اس کی اپنی سیاست کیلئے قبربن گیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی مصنوعی بحران اوراناڑی سیاستدان سے پریشان نہیں ہوگی ۔جولوگ چار سال سے جمہوریت کادھڑن تختہ کرنے کیلئے گھات لگائے بیٹھے ہیں ان کاپانچواں برس بھی انتظار میں گزرجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اپنی آئینی مدت پوری اوراپنے انتخابی وعدے وفاکریں گے ۔ سی پیک کی تعمیر کاکریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کوجاتا ہے ،اس تاریخی منصوبہ کی بروقت اوربحفاظت تکمیل وزیراعظم میاں نوازشریف کامشن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے منفی ہتھکنڈوں کے باوجودسی پیک کاکچھ نہیں بگاڑسکتا ۔پاکستان اورچین کی دوستی پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وجود کی طرح سی پیک بھی ایک حقیقت ہے ،بھارت تسلیم کرے نہ کرے اس سے حقیقت نہیں بدلے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved