گورٹن کے عوام افضل خان کوبھاری مینڈیٹ سے پارلیمنٹ بھیجیں،امجدحسین
  18  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر (فیاض بشیر) یورپین پارلیمنٹ کے ممبر افضل خان نے رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر کمیونٹی کی خدمت میں ہمہ تن مصروف ہیں ان کی سیاسی بالغ نظری تحمل مزاجی قابل رشک ہے سیاست کو عبادت کا درجہ سمجھ کر کام کررہے ہیں گورٹن کے حلقہ سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کا ضمنی انتخاب چار مئی کو ہونے جارہ اہے اور افضل خان کا لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنا ہم سب کے لئے باعث فخر ہے پہلی دفعہ کسی ایشیائی نژاد کو لیبر پارٹی کی برطانیہ بھر میں کسی محفوظ ترین سیٹ کے لئے منتخب ہونا اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ انہیں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں بھیجیں تاکہ ایوان بالا تک ایک موثر اور ٹھوس آواز پہنچ سکے اور ہمارے انتہائی حساس مسائل حل ہوسکیں۔ یہ باتیں سیاسی' کاروباری اور سماجی شخصیت امجد حسین مغل نے خصوصی طور پر افضل خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں میڈیا نمائندگان سے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے سیاسی حریف محض الفاظی باتیں کرکے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے کیونکہ گورٹن کے حلقہ میں بسنے والے لیبر پارٹی کے پکے ووٹرز اور حمایتی ہیں ایسے سیاسی کرداروں کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی کمیونٹی کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ ذاتیات کے خول سے باہر نکل کر باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرے اور ثابت کرے کہ ہم اجتماعی مفادات کو ذاتیات کی بھینٹ نہیں چڑھاتے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انتخابی مہم عروج پر ہیہ اور پوسٹل ووٹوں کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ افضل خان ہمارے ووٹ کے اصل حق دار ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved