نوجوان برطانیہ کی اعلیٰ درسگاہوں سے فائدہ اٹھائیں،ڈاکٹرساجد الرحمن
  18  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

کیتھلے (شکیل انجم راجپوت) مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد کیتھلے میں معراج النبیۖ و ماہانہ گیارھویں شریف کے سلسلہ میں ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگھار شریف تھے جنہوں نے واقعہ معراج شریف کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں مقیم نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ لوگ اس ملک کے قوانین کا احترام کریں یہ آپ کا ملک ہے اب اور یہاں کی اعلیٰ درسگاہوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اپنے والدین اور کمیونٹی کا نام روشن کریں۔ معراج النبیۖ کے سلسلے میں منعقدہ محفل سے مولانا مفتی خورشید عالم' مولانا غلام محی الدین' علامہ قاری الطاف حسین' علامہ قاری زمرد خان' مولانا غلام محی الدین' علامہ قاری الطاف حسین'علامہ قاری زمرد خان نے خطاب کیا اور حافظ عبدالقادر نوشاہی نے اپنے مخصوص انداز میں میاں محمد بخش کا کلام پیش کیا تقریب کے منتظمین اور مسلم ایسوسی ایشن کے صدر الحاج شوکت علی میرپوری' الحاج علی اکبر چشتی کا کہنا تھا مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کا تمام ممبران و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس خوبصورت اور پروقار محفل کے انعقاد میں تعاون کیا۔ ڈاکٹرساجدالرحمن


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved