فرحت ممتازعظیم کردارکی مالک تھیں،پیپلزپارٹی سکاٹ لینڈ
  18  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
گلاسگو (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی سکاٹ لینڈ کے رہنما سید خورشید بخاری' سرور رانجھا' سید تنویر گیلانی' مرزا طاہر بیگ' چوہدری عبدالمجید اور سید اشتیاق شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور کی زوجہ محترمہ سابقہ خاتون اول ریاست جموں وکشمیر محترمہ فرحت ممتاز راٹھور کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک عظیم کردار کی مالک تھیں ان کی وفات سے کشمیری قوم ایک بڑے کردار کی حامل خاتون سے محروم ہوگئی ہے مرحومہ ایک اعلیٰ اخلاق اور کشمیری قوم کا درد رکھنے والی سیاسی رہنما تھیں۔ بیگم فرحت راٹھور نے اپنی ساری زندگی اپنے مرحوم خاوند ممتاز حسین راٹھور کو باکردار سیاست دان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ان رہنمائوں کے ان کے فرزند فیصل راٹھور اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جملہ افراد خانہ کو اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کا حصہ و ہمت عطا فرمائے۔ پی پی سکاٹ لینڈ

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved