اوورسیزپاکستانیوںکیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں،شاہین خالد، افضال بھٹی
  18  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

اوسلو (نمائندہ اوصاف) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجو دہیں وہ اوسلو' ناروے مین او پی سی کے زیر اہتمام منعقدہ روڈ شو کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کررہے تھے۔ شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بزنس فرینڈلی پالیسیاں متعارف کروائی ہیں اور سمندر پار مقیم پاکستانی صوبہ پنجاب میں توانائی' زراعت' لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپنٹ' مائنز و منرلز' انفراسٹرکچر اور دیگر کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ اس روڈ شو کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کا ان کی دہلیز پر حل اور انہیں صوبہ پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او پی سی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے ضمن میں ایک موثر ادارہ ہونے کے علاوہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں کا اہم حصہ بھی ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لئے او پی سی کے کردار کو پورے ملک میں سراہا جارہا ہے۔ روڈ شو کے دوران او پی سی کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈی آئی جی احمد مبین شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی روڈ شو سے ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنمائوں چوہدری اظہر اور عدنان افضل نے بھی خطاب کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved