نو ہزار کروڑ کا فراڈ‘ بھارتی صنعتکار وجے مالیا لندن میں گرفتار
  19  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
لندن(ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی صنعتکار اور آئی پی ایل کی ٹیم رائل چینلجرز بنگلور (آر سی بی) کے سربراہ وجے مالیا کو لندن سے گرفتار کر لیا گیا تاہم انھیں گرفتاری کے فوری بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جہاں سے انہوں نے ضمانت حاصل کر لی ہے۔ انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ وجے مالیا کی حوالگی کیلئے بہت جلد ایک ٹیم لندن جائے گی۔ اس حوالے سے وزیراعظم مودی نے وعدہ کیا تھا کہ انھیں جلد بھارت واپس لایا جائے گا۔ خیال رہے کہ پرتعیش زندگی کے لئے مشہور وجے مالیا کئی بینکوں کے ڈیفالٹر قرار دئیے جا چکے ہیں۔ ان پر بینکوں کی جانب سے لیے گئے 9 ہزار کروڑ کا قرض واپس نہ کرنے کا الزام ہے۔ بینکوں سے دھوکا دہی اور فراڈ کے معاملے میں مفرور معروف صنعتکار وجے مالیا کو لندن سے گرفتار کر لیا گیا تاہم عدالت سے انہوں نے ضمانت حاصل کر لی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved