مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،فہیم کیانی
  19  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم(نمائندہ خصوصی :ر بنواز چغتائی ) بھارت کے نام نہاد الیکشن ڈرامے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال عالمی امن اور انسانی حقوق علمبردارو ں کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کسی خطر ناک جنگ سے بچنے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ پُرامن راستہ اختیار کرے کشمیری عوام دنیا کو بار با ر توجہ دلا رہے ہیں مسئلہ کشمیر کے پرامن اور دیرپا حل کے لیے پُر امن راستہ اختیار کیا جائے کشمیری عوام کی اکثریت نے الیکشن ڈھونگ کا بائیکاٹ کر کے واضح کر دیا ہے کہ بھارت کا غاصبانہ قبضہ قبول نہیں الیکشن کے دوران بھارت کی درندہ صفت فو ج کے ظلم اور تشدد کے نتیجے میں درجنوں نہتے کشمیروں کا قتل عام کی گیا اور سینکڑوں رخمی کیے گے۔ ان خیالات کا اظہا ر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزکشمیر ہائوس برمنگھم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے دوران مختلف پاکستانی اور کشمیری قائدین اور حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے موجودہ سنگین صورت حالات پر غور وغوص کیا جائے حکومت پاکستان کو بھی اپنی ذمداریوں پر توجہ دلائی جائے گی کہ وہ اس موقع پر قومی اور ملی کردار ادا کرے کشمیری پاکستان کے نام پر قربانیاں دے رہے ہیں بھارت کی فوج کشمیریوں پر تشدد کر کے پاکستان کے خلاف نعرے لگانے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے دھمکی آمیز بیانات خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں برہان وانی کی شہادت کے بعدکشمیری نوجوانوں نے جس طرح دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے اس کے اثرات بھارت کے اندر بھی مرتب ہوئے ہیں بھارتی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی بھارت کے مظالم کے خلاف آوازیں بلند ہوئی اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بلند ہوئے۔ فہیم کیانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت نے جس استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے نوجوانوں کے اندر اعتماد پیدا ہو اہے سفارتی محاذ پر یورپ کے اندر بھی تحریک کشمیر یورپ کی کوششوں سے بھارت کے مظالم کو اجاگر کرنے یورپین ایوانوں تک کشمیریوںکے حق خودارادیت کے لیے کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے بھارت نے امریکی ثالثی کو مسترد کرکے ثابت کیا ہے کہ بھارت خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے اور پاکستان کی تمام پُر امن کوششیں اور مذاکرات کی پیش کشوں کو بھارت جس طرح نظر انداز کر رہا ہے اس سے خطے میں امن قائم کرنے تمام راستے بند ہوتے جارئے ہیں اقوام متحدہ جو دنیا کے اندر امن اور انصاف قائم کرنے کیلئے معرض وجود میں آیا تھا اس ادارے کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved