آئینی اصلاحات مجھے آمرنہیں بناسکتیں،موت برحق ہے جس کا مجھے بھی انتظار ہے:ترک صدر
  19  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
انقرہ (ویب ڈیسک)ترک صدر طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی میں آئینی اصلاحات مجھے آمرنہیں بناتیں،میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گھوم رہا ہوں مجھے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے۔ صدر نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنڈم سے ترکی میں تاریخی تبدیلی آئے گی، سادہ اکثریت سے جیت بھی آخر جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے یورپی یونین کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھایورپی یونین نے ترکی کیلئے گزشتہ54سال سے دروازے بندرکھے ہیں۔ ترکی نے یورپی اتحاد میں شمولیت کیلئے ہر شرط پوری کی مگر اس کے باوجود یورپی اتحاد نے رکنیت نہ دے کروعدہ وفا نہیں کیا۔۔ صدر نے بتایا کہ وہ دورہ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ سے فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی کے موضوع پر بات چیت کریں گے اور امید ہے کہ میں خالی ہاتھ نہیں لوٹوں گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved