ایم ڈی اے کے بے جاٹیکس،تارکین وطن کی برطانیہ میں احتجاج کی دھمکی
  19  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

لیڈز ( آ صف قریشی سے ) موجودہ حکومت نے اگر میر پور کے عوام پر بے جا چارجز ختم نہ کیے تو بر طانیہ میں پہلے مر حلہ میں قونصل جنر ل بر یڈفورڈ اور اگر پھر بھی مطالبات نہ مانے گئے لند ن ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کر ینگے میر پور کے عوام کو لوٹنے نہیں دیں گے میر پور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بے جا ٹیکس لگانے کا سلسلہ بند کر ے میر پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مقصد میر پور کے عوام کا حقوق تھا اور میر پور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو اس لئے بنایا گیا تھا کہ کہ متاثرین منگلاڈیم کا تحفظ کر ے گی اس نے منگلاڈیم کا تحفظ کر نے کے بجائے سیاستدانوں کو ارب پتی بنا دیا اور چالیس سال سے زائد کا عر صہ گزرنے کے باوجود آج بھی لوگوں کو لوٹنے کے نت نئے بہانے تلاش کیے جارہے ہیں حکمران سن لیں تارکین وطن کشمیر ی میر پور کے عوام کے ساتھ ہیں اب کی بار کسی کو داکہ نہیں ڈالنے دیں گے اس لیے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت اعلیٰ حکام اور بالخصوص ضلع میر پور سے عوامی نمائندے جن کو میر پور کے لوگوں نے اپنے حقوق کی حفااظت کیلئے ممبر اسمبلی بنا کر اسمبلی میں بھیجا ہوا ہے وہ اس اہم ایشو پر عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اگر میر پور کی ڈویلپمنٹ حکومت کر نا چاہتی ہے تو فنڈز فراہم کر ے میر پوریوں کو نہ لوٹے کالا قانون نافذ نہیں ہو نے دیں گے میر پور کے عوام نے دو بار پاکستان کی بقاء اور سلامتی اور خوشحالی کی خاطر اپنے آباواجدا کی قبروں پر پانی پھیرا ہے اور اپنے گھر بار چھوڑے ہیں پاکستان کی حکومت ایک ڈیم پاکستان میں بنا کر دکھا دے کیونکہ وہ لوگ اپنے اباواجداد کی قبروں پر پانی نہیں پھیرنے دیتے ہم نے ہمیشہ قربانی دی ہے اس پر ہمیں خوشی ہے لیکن زیادتی کر نے والے ہاتھ کاٹ دیں گے میر پور کے عوام سڑکوں پر نکلیں ہم بر طانیہ میں بسنے والے ان کے شانہ بشانہ ہوں گے ان خیالات کا اظہار ممتاز کمیونٹی رہنما چیئر مین ایکشن کمیٹی اوورسیز بر طانیہ چوہدری حنیف ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میر پور کو لوٹنے کی کوشش کر نے والون کو اب کی بار ناکامی ہو گی میر پور ایم ڈی اے کی مد میں کروڑوں روپے ہضم کیے گئے لیکن آج بھی حکمران میر پوریون کو لوٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت نے ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیے تو پہلے مر حلہ میں کونصل جنر ل بریڈفورڈ اور دوسرے مر حلہ میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کے سامنے مطاہرہ کر ینگے اب وقت آ گیا ہے کہ میر پور کے عوام آنکھیں کھولیں انہوں نے عوام سے پر زور مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ وہ حکمرانوں کے سامنے بالکل نہ جھکیں اب کی بار بھر پور احتجاج کریں اور ظالمانہ ٹیکس واپس کروا کر دم لیں گے رابطہ سیکر یٹر ی ایکشن کمیٹی ممبر ایگزیکٹو لیڈز سٹی کونسل کونسلر محمد رفیق نے کہا کہ حکمران خدا کا خوف کریں عوام سے زیادتیاں بند کر یں ایم ڈی اے بنے چالیس سال سے زائد کا عر صہ وہ گیا ہے لیکن ابھی تک نہ سڑکیں بن سکی ہیں نہ سیوریج کا نظام بہتر ہوا ہے پلاٹوں کی مد میں اربوں روپے حکمران کھا گئے ہیں ایکبار پر عوام پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے اس زیادتی کے خلاف نہ صرف احتجاج کر یں گے اور حکمرانوں کا بارو کائیں گے کہ وہ آئندہ عوام سے زیادتی نہ کر یں سابق لارڈمیئر لیڈز سٹی کونسل و سیکر یٹر ی جنر ل ایکشن کمیٹی کونسلر محمد اقبال نے کہا کالا قانو ن سے کشمیر ی عوام کو متنفر کیا جا رہا ہے میر پور کے لوگوں کی داستان لازوال قربانیوں سے بھر ی پڑی ہے میر پور کے عوام کو قربانی کا بکرا نہ بنا یا جائے ممبران اسمبلی اہم ایشوپر عوام کے ساتھ ملکر میر پور کے حقوق کا تحفظ کریں ممبر ایکشن کمیٹی کونسلر لیڈز سٹی کو نسل چوہدری عارف حسین نے کہا کہ ایسے قانون بنا کر میر پور کے لوگوں کو اکسایا جا رہا ہے یہ میر پور کے لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے انہوں نے سابق وزیر اعظم چوہدری مجید سے مطالبہ کیا کہ اس اہم ایشو پر عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر عوام کے حقوق کا تحفظ کریں کیونکہ ن لیگ کی موجودہ حکومت نے ایکبار پھر میر پور کو اپنے انداز سے لوٹنے کے کام کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ میر پور کے عوام کا ہر فورم پر تحفظ کرینگے ممبر ایکشن کمیٹی کونسلر کمیلا مقصود ممبر ایکشن کمیٹی کونسلر سلمہ عارف نے کہا کہ ہم کونسلر میر پور کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کسی کو زیادتی نہیں کر نے دینگے ایسے قانون بنانے کی مزمت کر تے ہیں جس سے عوام کو لوٹا جائے ممبر ایکشن کمیٹی و کوارڈی نیٹر اورسیز چوہدری عبدالقیوم نے کہا کہ میر پوریوں کو ہر دور میں بیدردی سے لوٹا گیا کبھی کو ئی کمیشن بنا کبھی ریوائزنگ کے نام پر اب نئے طر یقہ سے لوگوں کو لوٹنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اب کی بار میر پور کے عوام کو لوٹنے نہیں دینگے کیا یہ قانون صرف میر پویوں کیلئے ہے ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کو پورے آزاد کشمیر ہیں کئی اور بھی ایک پیسے کا اضافہ کر کے دکھائیں وہ لوگ حکمرانوں کا متعلقہ اضلاع میں داخلہ بند کر دینگے اسی لیے صر ف میر پور کے عوام کو لوٹا جا تا ہے میر پور کے عوام اب کی بار بھر پور احتجاج کر یں ہم ان کے ساتھ ہیں ڈپٹی سیکر ٹر ی جنر ل ایکشن کمیٹی چوہدری یعقوب حسین نے کہا کہ میر پور کے عوام کو لوٹنے کی مزموم کو شش کی مزمت کر تے ہیں معروف قانون دان سینئر نائب صدر ایکشن کمیٹی اورسیز چوہدری خالد ایدووکیٹ نے کہا کہ ہمیں کسی سے سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے میر پور کے لوگوں کو صرف یہ قصور ہے کہ انہوں نے دوبار ابائواجداد کی قبروں پر پانی پھیرا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کی زمینیں سیراب کر نا ہے تاکہ پاکستان خوشحال ہوسکے اس یہ صلہ دیا جا رہا ہے اب کی بار ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے بھر پور احتجاج کر تے ہیں اور راجہ فاروق حیدر سے یہ التماس کر تے ہیں کہ آپ باتیں بہت کر تے ہیں لیکن ان پر عمل نہیں کرتے کہاں گئی آپ کی وہ تقاریر جس میں آپ کشمیر کے لوگوں کو سہانے سپنے خواب دکھا رہے تھے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر بے جا ٹیکسوں کومنسوخ کیا جائے سماجی کارکن چوہدری شبیر روپیال نے کہا کہ میر پور کے عوام کے ساتھ ہیں حکومت فوری طور پر بے جا ٹیکس ختم کرے میر پور کے لوگ اب کی بار جگا ٹیکس کسی صورت نہیں دیں گے ممبر ایکشن کمیٹی چوہدری اشرف ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمران آخر کب تک میر پورں کا خون چوستے رہیں گے انہوں نے میر پور کے لوگوں سے کہا کہ تارکین وطن اپ کے ساتھ ہیں کسی کو بے جا ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں دیں گے عوام کو بیوقوف بنانے کو دور چلا گیا ہے اب میر پور کے لوگ جاگ اٹھے ہیں کسی کو عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے اس لیے فوری طور پر ایسے کالے قانون کو منسوخ کیا جائے بجائے لوگوں سے ٹیکس وصول کے کے حکومت لوگوں کو واپس دے کیونکہ چالیس سال سے زائد عر صہ ہو نے کے بعد بھی سیکٹروں میں ڈویلپمنٹ نہیں ہو سکی انہوں نے بر طانیہ بھر میں بسنے والے اہلیان میر پور سے پر زور مطالبہ کیا کہ اپنے اپنے شہروں میں بھر پور احتجاج کر یں آخر میں اجلاس نے متفقہ طور پر قرارد بھی منظور کی جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چیف سیکر یٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیا کہ میر پور کے عوام نے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر بیش بہا قربانیاں دیکر تاریخ رقم کی ہوئی ہے ان کے خلاف ظالمانہ ٹیکس فوری واپس لیے جائیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved