ایئرپورٹس پرتارکین وطن کوہمیشہ ذلیل کیاگیا،حافظ ادریس
  19  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلام آباد ائرپورٹ پر جس طرح خواتین پر تشدد کیا گیا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اب ایئرپورٹ پر بھی گلو بٹ تعینات کر دیئے ہیں حکمران دنیا کے سامنے پاکستان کو ایک ناکام ریاست کے طور پر پیش کر رہے ہیں بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی سلوک کیا گیا ہے ایئر پورٹ پر رشوت کا بازار پہلے ہی گرم ہے اب مار کٹائی بھی شروع ہوگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کو بدنام کرنے کی گہری سازشیں ہیں ہوائی اڈوں کو دنیا کے اور لوگ بھی استعمال کرتے ہیں انہوں نے دیکھاہوگا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بڑی تسلیاں دی جاتی ہیں مگر ملک میں کسی کو کوئی تحفظ نہیں ہے اور پاکستانیوںکی نئی نسل پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہی۔ حافظ ادریس نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے دشمن کے ایجنٹ ہر جگہ بٹھائے ہوئے ہیں ملک کے حالات پہلے بڑے تشویشناک ہیں دہشت گردوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی کہ جہاں بھی چاہیں کاروائی کر سکتے ہیں اور اب ہوائی اڈوں پر بھی دہشت گردی کی کاروائیاں شروع ہو گی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر ملک میں انارکی پھیلا رہی ہے ملک میں خانہ جنگی جیسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں تعلیم اداروں میں جس طرح قتل عام ہو رہا ہے لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیے رہے ہیں حکمران عراق، لبیا اور شام جیسے حالات پیدا کر رہے ہیں حکمرانوں کے اپنے ٹھکانے اور دولت ملک سے باہر ہے اور کسی خطرناک ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved