پانامہ فیصلے کے بعدحکومت ججوں کوسکیورٹی فراہم کرے،محمدعلی
  19  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
لند ن (پ ر )پاکستان آرمی کو پانامہ کے فیصلے کے بعد ججز اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے تیار رہنے کی التجاہ کرتا ہوںان خیالات کااظہارمحمد علی چوہان نے ایک تقریب میںکیاانہوں نے کہاپانامہ کا فیصلہ ملک کی تاریخ میں عوام اور قانون کی حکمرانی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت کا حامل ہو گا موجودہ حکومت کے تمام وعدے کھوکھلے نکلے نواز شریف حکومت لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنے سے میں مکمل ناکام رہی .لوڈ شیڈنگ 7000 میگا واٹ تک گردشی قرضے تقریبا 500 ارب روپے، ملک قرضوں کی دلدل میں حکومتی کھوکھلا پن نمایاں عوام کو اپنے حقوق اور ملک کی بقا کی جنگ جمہوری طور پر لڑنی پڑے گی.پی پی پی اور پی ایم ایل این پاکستانی عوام کو ریلیف دینے سے قاصر کوئی سیاسی سوجھ بوجھ بھی نظر نہیں آتی. ان پارٹیوں کی تمام کوششیں اداروں کے خلاف اور اپنے گھر کی باندی بنانے پر لگی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عوام کو ایک تیسری سیاسی قوت دی جائے جس کا مفاد جمہوریت کی آڑ میں پاکستان کی غریب عوام کے حقوق سلب نہیں کرنے دیں گے.موجودہ جمہوری حکومت پاکستان کی عوام کو دلاسوں اور جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ بھی دینے سے قاصر ہے. حکومتی سیاسی جماعتیں ملک میں جھوٹی سیاسی کشمکش دکھانے کی کوشش کر رہی ہیںمشرف صاحب کی حکومت نے ملک قرضوں کے چنگل سے آزاد چھوڑا، بیرونی قرضے کم ہوئے پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام سے آزاد ہوا، سمال انڈسٹری میں بے مثال ترقی ہوئی، نوجوانوں کو روزگار میسر ہوا. ہم عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے، مشرف ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر اور دیرپا سوچ کے مالک ہیں پاکستان کی عوام کے مینڈیٹ سے دوبارہ حکومت میں آکر ملک و قوم کی خدمت کریں گے.عوام کی قربانیاں بے تحاشہ ہیں ہم تعلیم کو عام اور بہتر کریں گے اور اپنے سابقہ دور حکومت کی طرح ہر طریقے سے ملک وقوم کی خدمت کرکے ان کو ایک قوم کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved