انسانیت کے باہم دست وگریبان ہونے کانتیجہ تباہی ہے،قاری تصور
  19  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم (پ ر) مولانا اظہر اقبال قاسمی اور میاں شکیل خلیل نوٹنگھم اور دیگر افراد پر مشتمل وفد نے ممتاز عالم دین مولانا قاری تصور الحق مدنی منتظم اعلیٰ 27 ویں سالانہ سیرت کانفرنس برمنگھم سے ان کی رہائش واقع ہاج بل میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا قاری تصور الحق مدنی نے کہا کہ آج جس طرح انسانیت باہم ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے اس کا نتیجہ تباہی کے علاوہ کچھ نہیں۔ پہلے پہل امریکہ اور یورپ کو خصوصاً اور باقی دنیا کو ہر قسم کی دہشت گردی سے محفوظ کرنے کے نام پر عراق' لیبیا' افغانستان میں کارروائی کی گئی اور اب شام اور یمن میں کارروائی جاری ہے اور یوں مسلم ممالک کو عملاً غیر محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ دوسری طرف خطرناک صورت حال یہ بھی بن رہی ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا بھی ایک دوسرے سے ٹکرانے کی تیاریوں میں ہیں۔ قاری تصور الحق مدنی نے کہا کہ آگ اور خون کے اس کھیل میں امن و آشتی کی خوشبو صرف اور صرف دنیا انسانیت کے لئے سراپا رحمت بن کر تشریف لانے والی عظیم شخصیت حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ میں ہے۔ وفد کے ارکان نے منتظم اعلیٰ سیرت کانفرنس برمنگھم کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ان مایوس کن حالات میں امید کی کرنوں کو بکھیرنے کی ضرورت ہے۔ ان رہنمائوں نے مدرسہ قاسم العلوم کے زیر اہتمام جامع مسجد علی اہل سنت و الجماعت اسٹن چرچ روڈ سالٹلے برمنگھم 8 میں 28,29 اور 30 اپریل کو منعقد ہونے والی 27ویں سالانہ سیرت کانفرنس کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ سیرت کانفرنس کا حصہ رہے ہیں اور امسال بھی ہونے والی کانفرنس میں بھرپور قافلہ کے ساتھ شریک ہونگے۔ وفد کے ان ارکان نے برطانیہ کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس موقع کو غنیمت جانیں اور مقامی اور بیرونی مہمانوں سے مستفیض ہوں۔ قاری تصورالحق

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved